جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سام سنگ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔! کمپنی نے اپنے مہنگے سمارٹ فونز کو سستے داموں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع کے مطابق موبائل فونز کی دنیا کی مشہور کمپنی سام سنگ کی جانب سے اپنے مہنگے مگر استعمال شدہ فونز کو فروخت کرنے کی تیاری کی جارہی ہے جس پر عملدرآمد آئندہ سال سے شروع ہوگا۔سام سنگ کے ذرائع کے مطابق ” اس پروگرام کے تحت امریکا اور جنوبی کوریا جیسی مارکیٹوں میں اپ گریڈ پروگرامز کے تحت واپس کیے جانے والے فونز کو دیگر ممالک کے صارفین کو کم قیمت میں فروخت کیا جائے گا”۔سام سنگ کی جانب سے مختلف مارکیٹس میں ہر سال ایک اسکیم کے تحت فون اپ گریڈ کرنے کا موقع دیا جاتا ہے اور صارفین اپنے فونز دیکر نئے آنے والی ڈیوائس کو کچھ روپے اضافی دیکر خرید لیتے ہیں۔تاہم بھی یہ واضح نہیں کہ ان استعمال شدہ فونز پر کتنی رعایت دی جائے گی اور کن ممالک کے صارفین اس سے مستفید ہوسکیں گے۔تاہم پاکستان جیسے ممالک کے صارفین کے لیے یہ پروگرام کافی فائدہ مند ہے جو ابھی گلیکسی ایس سیون اور گلیکسی نوٹ سیون جیسے بہترین اسمارٹ فونز کو خریدنے کی سکت نہیں رکھتے جو 800 سے 900 ڈالرز کے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سام سنگ کی جانب سے اپنے فلیگ شپ فونز کو دوبارہ فروخت کرنا انڈیا اور پاکستان جیسی مارکیٹوں میں آگے رکھنے میں مدد دے گا، جہاں ایک اوسط اسمارٹ فون کی قیمت 70 ڈالرز ہے۔یقیناً صارفین بھی گلیکسی ایس سیریز اور نوٹ سیریز کو دیگر کمپنیوں کے مقابلے پر ترجیح دے کر کم قیمت پر خریدنا زیادہ پسند کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…