اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈ یسک) مائیکروسافٹ کے ساتھ معاہدے کے باعث نوکیا 2016 کے آخر تک فون نہیں بنا سکتا۔نوکیا کا نام سنتے ہی اکثر صارفین کا پہلا خیال اپنے پہلے موبائل فون ، نوکیا کی مقبولت اور پھر زوال کا آتا ہے۔مائیکروسافٹ نے جب کمپنی کے فون بزنس کو خریدا تھا معاہدے میں ایک شرط یہ بھی شامل تھی کہ 2016 کے آخر تک نوکیا اپنے برانڈ سے کوئی بھی فون یا کنزیومر ڈیوائس نہیں بنائے گا۔وقت گزرنے کے ساتھ ہی نوکیا نے بھی موبائل فون مارکیٹ میں آنے کا اعلان کر دیا۔نوکیا کا کہنا تھا کہ وہ جلد سے جلد اینڈروئیڈ فون کے ساتھ مارکیٹ میں آئے گا۔چینی نیوز آؤٹ لٹ دی پیپر کے مطابق نوکیا چین کے صدر مائیک وانگ نے تصدیق کی ہے کہ 2016 کی چوتھی سہ ماہی میں 3 یا 4 نوکیا برانڈ اینڈروئیڈ ڈیوائسز لانچ کی جائیں گی۔ یہ ڈیوائسز فون اور ٹیبلٹ دونوں ہونگی۔اس سے پہلے اطلاعات آئیں تھیں کہ نوکیا دو ہائی اینڈ فون لانچ کرے گا۔ دونوں فون سنیپ ڈریگن 820 سسٹم چپ سیٹ اور جدید ترین اینڈروئیڈ7.0 نوگٹ پر مشتمل ہونگے۔