جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک کا وہ فائدہ جو آپ کو کبھی کسی نے نہیں بتایاہوگا

datetime 19  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک تو تقریباً سبھی استعمال کرتے ہیں مگر اس سے ایسا فائدہ کسی نے اٹھایا ہو گا جیسا کینیڈا کی اس خاتون نے اٹھایا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے صوبے اونٹیریو کے شہر گوئیلف (Guelph) کی رہائشی 31سالہ سارہ رینولڈز تین بچوں کی ماں ہے۔ 2001ء میں جب اس سے اپنے تیسرے بچے کو جنم دیا تب اس کا وزن بڑھنا شروع ہو گیا جو 102کلوگرام تک جا پہنچا۔ سارہ کھانے پینے کی شوقین تھی اور اس نے اپنی وزن کی پرواہ کیے بغیر اپنی کھانے کی عادت جاری رکھی۔ پھر ایک روز اس کی ایک دوست نے اسے فیس بک پر اس کی ایک تصویر ٹیگ کی۔ اس کی دوست نے یہ تصویر ایک پارٹی میں بنائی تھی۔ سارہ نے جب اس تصویر میں خود کو دیکھا تو اپنے آپ کو انتہائی فربہ اور بھدا پایا۔ اس نے فوراً اس تصویر سے خود کو ’’ان ٹیگ‘‘ کر دیا۔ اس تصویر نے اس کی زندگی ہی بدل دی۔ اس سے اس کو اپنی کھانے کی عادات تبدیل کرنے اور اپنا موٹاپا کم کرنے کی ایسی تحریک ملی کہ آج وہ اپنے وزن میں 45کلوگرام کمی کر چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سارہ کا کہنا ہے کہ ’’جب میں نے فیس بک پر اپنی وہ تصویر دیکھی تو مجھے سخت شرمندگی ہوئی۔ میں نے کبھی خود پر غور ہی نہیں کیا تھا کہ میں کتنی فربہ ہو چکی ہوں اور کتنی بھدی دکھائی دیتی ہوں۔ اس تصویر نے مجھے اس بات کا شدید احساس دلایا۔ اس کے بعد میں نے اپنی بسیار خوری کی عادت کو تبدیل کیااور فاسٹ فوڈز کی بجائے سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کر دیا اور روزانہ 30منٹ ورزش بھی کرنے لگی۔ تین سال میں میرا وزن کافی کم ہو چکا تھا۔ اس کے بعد میں نے اپنی ورزش میں اضافہ کر دیا اور اب میں بالکل میری جسامت قابل رشک ہو چکی ہے۔‘‘

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…