جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سائنس ہے یا جادو ؟ ایسی چیز ایجاد کہ سب لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔۔ بس جسم پر پہنیں اور ۔۔۔!

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مستقبل میں آلات اور فون کو ہم پہن کر اپنے وجود کا حصہ بناسکیں گے اور اس ضمن میں جسم پر چپکنے والا اسٹیکر نما ٹچ پیڈ تیار کرلیا گیا ہے جس سے نہ صرف گیم کھیلا جاسکتا ہے بلکہ گٹار پیانو بھی بجایا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اسٹیکر پر گیم پیڈ چسپاں کرکے اس سے اینگری برڈ گیم کھیلا گیا ہے اور اس کے علاوہ بازو پر نصب الیکٹرانک پٹی سے آپ پیانو بھی بجاسکتے ہیں۔ ایپل واچ کے بعد لچکدار اسکرین پر مبنی آلات ، فونز اور گیم کنٹرولر پر زبردرست تحقیق ہورہی ہے۔ اس ضمن میں ایک لچکدار ٹچ پیڈ بنایا گیا ہے جو بازو پر چپکایا جاسکتا ہے اور اس سے اینگری برڈ گیم کھیلا گیا۔اتنے پتلے اور مؤثر ٹچ پیڈ کیلیے خصوصی ٹیکنالوجی درکار ہوتی ہے جو کاربن نینو ٹیوبس اور نینو تاروں کی صورت میں تیار کی جارہی ہے لیکن ان میں ضروری لچک نہیں ہوتی۔ لیکن اب سیؤل نیشنل یونیورسٹی نے ہائیڈروجل سے ایک شفاف ٹچ پیڈ بنایا ہے جو پلاسٹک شیٹ کی طرح نظر آتا ہے اس میں کنڈکٹر کے لیے لیتھیئم نمک استعمال کیا گیا ہے۔ ہائیڈروجل کو پہلے زخم بھرنے اور آپریشن میں استعمال کیا جارہا ہے اور اسے باآسانی جلد پر لگایا جاسکتا ہے۔اس ایجاد سے کمپیوٹر گیمز اور کمپیوٹر پر مصوری کا کام بھی کیا جاسکتا ہے۔ جب ہائیڈرجل سے بنے پیڈ کو چھوا جاتا ہے تو اس کے نیچے الیکٹرک سگنل عین وہی کام کرتے ہیں جو کمپیوٹر کیز دباتے وقت رونما ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ربڑ کی طرح کھچ جانے والے یہ اسٹیکر ہر صورت میں ڈھل سکتے ہیں اور اپنی اصل جسامت سے کئی گنا بڑھے ہوسکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…