واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل ختم، ماہرین نے حل ڈھونڈ ہی لیا

16  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ کا استعمال بہت زیادہ عام ہے اور اس کے ذریعے مختلف فائلز یا دستاویزات کو بھی شیئر کیا جاتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ایک وقت میں صرف ایک صارف کے ساتھ ہی مواد شیئر کیا جاسکتا ہے۔تاہم اب واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بیک وقت کئی افراد کے ساتھ میڈیا، فائلز، دستاویزات اور دیگر شیئر کیے جاسکیں گے۔یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں بیٹا ورڑن میں دستیاب ہے، تاہم عام صارفین بھی آئندہ چند روز میں اس سے مستفید ہوسکیں گے۔اس نئے فیچر کو صارفین کے استعمال کے لیے انتہائی آسان بنایا گیا ہے۔اس کے لیے صارفین کو پہلے تصویر، ویڈیو یا دستاویز کا انتخاب کرنا ہوگا اور پھر واٹس ایپ آپ کے سامنے کانٹیکٹس کی فہرست اوپن کردے گی جن میں سے صارف جتنے چاہے لوگوں کو سلیکٹ کرکے ارسال کر سکے گا۔یعنی اب صارفین کو کسی ایک تصویر یا ویڈیو کو الگ الگ مختلف افراد کو شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس سے قبل واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے وائس میسج اور کال بیک کے فیچرز بھی متعارف کرائے تھے۔اسی طرح ایک ارب سے زائد صارفین کے زیراستعمال اس ایپ میں جی آئی ایف سپورٹ کو متعارف کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ صارفین کے لیے یہ سہولت کب تک پیش کردی جائے گی تاہم اس حوالے سے کام جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…