بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

کیا اینڈ رائیڈ کازمانہ ختم ہونے والا ہے ؟ گوگل نے چپکے چپکے نیا کا م شروع کر دیا

datetime 16  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے ایک نئے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے اور وہ اینڈرائیڈ سے بالکل مختلف ہے۔جی ہاں گوگل اکثر نت نئے پلیٹ فارمز متعارف کراتا رہتا ہے مگر اس کا نیا منصوبہ کچھ ہٹ کر ہے۔گوگل کی جانب سے اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم فویشا کو ڈیزائن کیا جارہا ہے جو موبائل فونز، لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز غرض ہر چیز پر کام کرسکتا ہے۔اس کا کیرنل (سسٹم کا وہ حصہ جو میموری، فائلز اور پیریفیرل ڈیوائسز کا انتظام کرتا ہے) میں یوزر موڈز اور سیکیورٹی ماڈل جیسے آپریٹنگ سسٹم کے فیچرز موجود ہیں اور یہ ایڈوانسڈ گرافکس کو سپورٹ بھی کرتا ہے۔گوگل کی ڈارٹ پروگرامنگ لینگویج اس کا دل ہے۔کوڈ شیئرنگ ویب سائٹ GitHub میں اس کے حوالے سے ایک پیج منظر عام پر آیا ہے۔گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی بتایا گیا ہے کہ آخر اس آپریٹنگ سسٹم کو کس مقصد کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔
تاہم ماہرین کے خیال میں یہ ایسی مصنوعات کے لیے تیار کیا جارہا ہے جس میں اینڈرائیڈ اور لینکس کا استعمال مثالی نہیں اور گوگل اس میدان میں دیگر کمپنیوں سے پیچھے نہیں رہنا چاہتا۔لیکن جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ کمپیوٹر اور موبائل میں بھی استعمال ہوسکتا ہے تو یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ گوگل کی جانب سے اسے اینڈرائیڈ اور کروم آپریٹنگ سسٹم کے متبادل کے طور پر بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…