سام سنگ صارفین ہوشیار۔۔۔! بڑی غلطی کا انکشاف

16  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لگ بھگ ایک ارب اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز سنگین سیکیورٹی خامی کے شکار ہیں جو ہیکرز کو ڈیوائس کے تمام ڈیٹا اور ہارڈ ویئر تک رسائی دے سکتی ہے۔یہ انتباہ بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ کی جانب سے سامنے آیا ہے۔اس کمپنی کے محققین کے مطابق کواڈ روٹر نامی خامی سے دنیا بھر میں 90 کروڑ اینڈرائیڈ فونز اور ٹیبلیٹس متاثر ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے وہ ڈیوائسز متاثر ہوں گی جن میں کوالکوم چپ کا استعمال کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت کسی کی بھی ڈیوائس محفوظ نہیں جبکہ کوالکوم اور گوگل کے درمیان کسی قسم کے تنازع کی وجہ سے یہ مسئلہ سنگین ہوگیا ہے۔اس خامی کا فائدہ اٹھانے کے لیے ہیکر نقصان دہ ایپ انسٹال کرنے کے لیے لنک بھیجے گا اور اس کے ذریعے سسٹم تک رسائی حاصل کرلے گا۔یعنی وہ تمام ڈیٹا دیکھ سکتا ہے جبکہ کیمرہ اور مائیکرو فون بھی استعمال کرسکتا ہے۔کوالکوم کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے ایک حل تیار کیا ہے جو گوگل اگلے ماہ اپنی ماہانہ اپ ڈیٹ کے ساتھ جاری کرے گا۔اس خامی کے نتیجے میں بلیک بیری پریو، گوگل نیکسز فائیو ایکس، نیکسز سکس، نیکسز سکس پی، ایل جی جی فور، ایل جی جی فائیو، ایل جی وی ٹین، سونی ایکسپیریا زی، ایچ ٹی سی ون، ایچ ٹی سی ایم نائن، ایچ ٹی سی ٹین اور سام سنگ کے فونز متاثر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…