سوشل میڈیا پر ہونے والی ان غلطیوں سے خود بھی بچیں اور اور اپنی بہنوں بیٹیوں کو بھی بچائیں

16  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا کا استعمال جس قدر بڑھ رہا ہے، اسی طرح بہت محتاط رہنے کی بھی ضرورت ہے، چلیے جان لیتے ہیں کہ آن لائن محفوظ رہنے کے لیے خاص طور پر نو عمر لڑکیوں کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے اور والدین کو کس قدر حساس ہونے کی ضرورت ہے؟انٹرنیٹ کی دنیا کتنی ہی رنگ برنگی اور چمک دمک سے بھرپور کیوں نہ ہو، اس پر بھروسہ ہرگز نہیں، خاص طور پر نو عمر لڑکیوں کو انٹرنیٹ کی اس دنیا میں بہت سنبھلنا ہوگا، کسی پر اندھا اعتماد نہ کریں۔اجنبیوں کی جانب سے آنے والی فرینڈ ریکوئسٹ ہرگز قبول نہ کریں، آن لائن یا حقیقی زندگی، اگر کوئی نئے دوست بنائیں، تو آپ کے ان دوستوں کے بارے میں گھر والوں کو ضرور معلوم ہونا چاہیے۔اکثر دھوکے اعتماد کے نام پر ہی ہوتے ہیں، اس لیے اگر کوئی 146کیا تمہیں مجھ پر اعتماد نہیں145 جیسی لفاظی کرکے حدود کراس کرنے کی کوشش کرے، اسے وہیں روک دیں۔کبھی کسی اجنبی کے ساتھ کسی اجنبی مقام پر اکیلے نہ جائیں،کوئی آپ کو باہر ملنے کی درخواست کرے تو اپنے گھر والوں کو مطلع کریں،یاد رکھیے، آپ کا گھر ہی آپ کی اصل پناہ گاہ ہے اور گھر والے ہی اصل محافظ ہیں۔والدین بھی اپنے بچوں کے دوست بنیں، انہیں اتنا قریب رکھیں کہ درمیان ایسا کوئی فاصلہ نہ ہوجس کے بیچ کسی اجنبی کی گنجائش بنے۔بچوں کی ایکٹوٹیز پر صرف نظر نہ رکھیں بلکہ خود بھی ان کے ساتھ شریک ہوں اور ہاں صرف بیٹیاں ہی نہیں بلکہ بیٹوں کی ایکٹوٹیز پر بھی اتنی ہی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…