اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2100ءمیں دنیا گیارہ ارب انسانوں پر پھیل جائے گی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق انسانوں کی اوسط عمر میں اضافہ ہورہا ہے زمین پر مزید آبادی کیلئے صرف 3.7ارب برداشت کرنے کی گنجائش ہے ¾ آبادی میں اضافے کی وجہ سے زمین پر نباتات اور جانوروں کی مزید ساڑھے چودہ لاکھ اقسام کا خاتمہ ہوجائےگا ¾1960ءکے بعد سے دنیا کی آبادی دو گنا سے بھی بڑھ چکی ہے آبادی کے اضافے کی وجہ سے دس ارب افراد کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شہر کے 45فیصد حصے میں سے دس لاکھ لوگ باسہولت رہ سکتے ہیں مگر بے ہنگم اضافے سے رہائشی سہولیات نہ ہونے کے برابر رہ جائینگی پاکستان میں مردم شماری رواں سال کی جائے گی اس کے بعد پاکستان کی کل آبادی کا پتہ چلایا جاسکے گا ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کی آبادی اٹھارہ کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔