لاہور (ویب ڈیسک)فیس بک ایک ایسی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے جو اپنے صارفین کے بارے میں بہت کچھ جانتی ہے اور ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ یہ تمام معلومات آپ کو کسی مصیبت یا پریشانی میں مبتلا کرسکتی ہیں۔ آپ کی معلومات کا استعمال بدنیتی سے بھی کیا جاسکتا ہے، یا کبھی آپ کو اس سے شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔کم از کم آپ کو اپنی دی ہوئی معلومات کے بارے میں آگاہ ہونا چاہیے، کہ آپ کوفیس بک پر کیا شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
آپ کی دلچسپی‘یہ فیس بک کی جانب سے سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا زمرہ ہے، اس میں فیس بک ہر اس چیز کو جمع کرتا ہے جس میں شاید آپ کی دلچسپی ہو اور اس کے بعد مختلف اشتہارات آپ کی جانب بھیجے جاتے ہیں۔آپ کی سالگرہ ‘فیس بک پر سالگرہ آنا روایتی سی بات ہے، ہر کوئی آپ کی فیس بک ٹائم لائن پر آپ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہے۔لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ آپ کی سالگرہ کو خفیہ ہی رہنا چاہیے۔لوگ آپ کی سالگرہ سے آپ کے بینک اور ذاتی اکاؤنٹس کی باآسانی رسائی کرسکتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ اس کو خفیہ ہی رکھیں۔آپ کے گھر کا پتہ‘آپ کسی اجنبی کو اپنے گھر کا پتہ کبھی نہیں دیں گے لیکن کبھی کبھار فیس بک کا استعمال کرتے ہوئے آپ اتفاقیہ طور پر اپنا پتہ دیں دیتے ہیں۔لوگ اکثر فیس بک پر اپنے گھر کا پتہ کسی ایونٹ کو منعقد کرنے میں یا اپنا ذاتی پیج بنانے میں دیتے ہیں۔اس کے علاوہ بہتر ہے کہ آپ صرف اپنے شہر کا نام دیں جہاں آپ رہتے ہوں۔آپ کہاں کام کرتے ہیں یا کس اسکول سے پڑھے ہیں‘یہ معلومات عام کرنا آپ کے لیے خطرناک بھی ہوسکتی ہے۔اس سے وہ ہر شخص آپ کو تلاش کرسکتا ہے جس سے آپ مزید رابطہ نہیں رکھنا چاہتے کیوں کہ آپ دیگر گروپس میں نظر آرہے ہوتے ہیں۔
فیس بک پر موجود آپ کی یہ چیزیں آپ کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں
14
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں