اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

دوست ملک نے دنیاکا سب سے خطرنا ک ترین تجربہ کر ڈالا

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی ماہرین نے عملِ گداخت ( فیوڑن) کی نقل کرتے ہوئے ایک نیو کلیائی ری ایکٹر میں 102 سیکنڈ تک کئی کروڑ درجے سینٹی گریڈ درجہ حرارت پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو خود سورج کے (اندرونی) درجہ حرارت سے بھی 3 گنا زیادہ ہے۔ چینی ماہرین نے ایکسپیریمنٹل ایڈوانسڈ سپرکنڈکٹنگ ٹوکامیک (ایسٹ) نامی ایک چیمبر میں یہ تجربہ کیا ہے جو ڈونٹ کی شکل میں بنایا گیا ہے جس میں ہماریسورج سے بھی زیادہ درجہ حرارت پیدا کیا گیا ہے لیکن دیگر تجربات میں اس سے بھی زیادہ حرارت پیدا کی گئی ہیں لیکن ان کا دورانیہ صرف چند سیکنڈ تک تھا۔ اسی لحاظ سے چینی ماہرین نے پلازما کو ایک ریکارڈ عرصے تک برقرار رکھا جو ایک کارنامہ ہے کیونکہ نیوکلیئر فیوڑن کے عمل کو برقرار رکھنے کے بلند درجہ حرارت کو قائم رکھنا قدرے مشکل ہوتا ہے۔ اس سے قبل جرمنی میں ویلنڈسٹائن ایکس سیون اسٹیلیریٹر نے ایک سیکنڈ سے بھی کم مدت کے لیے اتنی ہی تپش پیدا کی تھی اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ آدھے گھنٹے تک اتنا ہی درجہ حرارت برقرار رکھ سکتے ہیں جب کہ چینی ماہرین کے اس تجربے کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے شدید درجہ حرارت سے انتہائی خاص دھاتوں اور مٹیریل سے بنایا ہوا پورا نظام بھی پگھل سکتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ فرانس میں مجوزہ انٹرنیشنل تھرمونیوکلیئر ایکپیرمینٹل ری ایکٹر ( آئی ٹی ای آر) مکمل ہونے کے بعد 400 سیکنڈ تک درجہ حرارت باقی رکھ کر 500 میگا واٹ بجلی بنانے کا منصوبہ ضرور کامیاب ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ یہ عمل بالکل سورج کے کیمیائی عمل کی طرح ہے اور نیوکلیئر فیوڑن نظام سے دنیا بھر میں توانائی کا مسئلہ حل ہوسکے گا لیکن اسے ممکن بنانے کے لیے پہلا قدم یہ ہے کہ کروڑوں درجے سینٹی گریڈ درجہ حرارت کو ایک خاص چیمبر میں برقرار رکھا جائے :۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…