جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

11سالہ پاکستانی بچے نے ایسا کارنامہ سر انجام دے دیا کہ بڑے بڑے سائنسدان بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے 11 سالہ بچے نے ڈرون تیار کرکے دنیا کو حیران کردیا اور اس کا تیار کردہ ڈرون 1500 فٹ کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔ 11 سالہ بلال احمد کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ اسکول کا طالب علم ہے، بلال کو الیکٹرانکس اور روبوٹکس کا جنون ہے اور اس نے کراچی میں واقع مائیکروسوفٹ انوویشن سینٹر میں اپنا ذاتی ڈرون تیار کرلیا ہے۔ بلال کے والد نے ابتدائی عمر سے اسے کوڈنگ سکھائی جس سے اس میں ٹیکنالوجی کا شوق بڑھا۔ اس ننھے انجینیئر کا ڈرون 1500 فٹ کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے جو یہ سیکیورٹی اور فوجی مقاصد کے زیرِ استعمال ڈرون جیسا ہے۔ المونیم سے بنے اس ڈرون پر ایک کیمرہ بھی ہے جو تصاویر اور ویڈیو بناسکتا ہے جب کہ تیز ہوا میں یہ خود کو مستحکم رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈرون ازخود انداز میں لینڈنگ اور ٹیک ا?ف کرنے کے علاوہ جی پی ایس صلاحیتیں رکھتا ہے اور ٹیلی میٹری ڈیٹا بھی جمع کرسکتا ہے۔جب بلال سے روبوٹ بنانے کے خیال کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ انسانی صلاحیتوں کو روبوٹوکس کے ساتھ ملاکر اس دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانا چاہتے ہیں۔ بلال اسکول اوقات کے بعد باقاعدگی سے مائیکروسوفٹ سینٹر جاتا ہے جہاں اس نے انتھک محنت سے اپنا ڈرون بنایا اور اس عمل سے اس نے رسبری پائی ٹو، وڑول اسٹوڈیو اور ونڈوز 10 ا?ئی او ٹی کور پر مہارت حاصل کی :۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…