جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

صرف 4 گھنٹے میں کراچی سے نیویارک پہنچانے والے ایٹمی طیارے کا منصوبہ، تہلکہ خیز خبر آ گئی۔۔سائنسدان سر جوڑ کر بیٹھ گئے

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بارسلونا کے ایک انجینئرنگ ڈیزائنر نے ایسے اچھوتے ایٹمی طیارے ’’فیلکن فلیش‘‘ کا تصور پیش کیا ہے جس میں 250 مسافر سوار ہوسکیں گے اور جو آواز سے 3 گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرسکے گا یعنی اگر آپ کو کراچی سے نیویارک جانا ہو تو یہ طیارہ آپ کو صرف 4 گھنٹے میں پہنچادے گا۔آسکر بینیالز (Oscar Vi241als) نامی ہسپانوی ڈیزائنر کا یہ خیال ابھی صرف ڈرائنگ بورڈ تک محدود ہے لیکن وہ اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم ہیں۔ اس 2 منزلہ طیارے میں کوئی اکانومی کلاس نہیں ہوگی بلکہ مسافر اس میں سفر کرنے کے لیے صرف فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس ہی کے ٹکٹ خرید سکیں گے۔اس کے جیٹ انجن بجلی کی مدد سے تیز رفتار حرکت کریں گے جن کا رخ ضرورت پڑنے پر تبدیل کیا جاسکے گا۔ طیاروں کی دنیا میں یہ صلاحیت ’’تھرسٹ ویکٹرنگ‘‘ کہلاتی ہے جس کا وجود فی الحال برطانوی ’’ہیریئر‘‘ لڑاکا طیاروں ہی میں دکھائی دیتا ہے۔
اسی تھرسٹ ویکٹرنگ کی بدولت یہ مسافر بردار ’’ہائپر سونک‘‘ طیارہ کسی ہیلی کاپٹر کی طرح ہوا میں اوپر اٹھے گا اور مناسب اونچائی پر پہنچنے کے بعد اپنے انجنوں کا رخ تبدیل کرکے اپنی منزل کی سمت گامزن ہوجائے گا۔پرواز کے دوران یہ بلند سے بلند تر ہوتا جائے گا یہاں تک کہ زمینی کرہ ہوائی (atmosphere) سے بھی اوپر پہنچ جائے گا۔ اتنی زیادہ اونچائی پر ہوا نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ اپنے انجن پوری طاقت سے چلادے گا اور انتہائی رفتار (ماک 3 یا آواز سے 3 گنا زیادہ رفتار) پر سفر کرنے لگے گا۔ یہ طیارہ ایک گھنٹے میں 3700 کلومیٹر سے بھی زیادہ کا فاصلہ طے کرسکے گا۔اگرچہ اس طیارے کی حیرت انگیز خوبیاں اور صلاحیتیں ابھی ڈرائنگ بورڈ اور اینی میشن سے آگے نہیں بڑھ سکی ہیں لیکن اس کا سب سے ناقابلِ یقین پہلو وہ ’’نیوکلیئر فیوڑن ری ایکٹر‘‘ ہے جسے بینیالز اس طیارے میں لگاکر اس کے انجن چلانے کے خواہش مند ہیں۔ ناقابلِ یقین اس لیے کیونکہ اوّل تو اب تک کوئی ’’نیوکلیئر فیوڑن ری ایکٹر‘‘ تیار ہی نہیں ہوسکا البتہ ’’انٹرنیشنل تھرمونیوکلیئر الیکٹرک ری ایکٹر‘‘ (ITER) نامی بین الاقوامی منصوبے کے تحت ایک ایسا ایٹمی بجلی گھر بنانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن وہ جسامت میں بہت بڑا ہوگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…