اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک نے دنیا کے ان حصوں میں لوگو ں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اوپن کمیونکیشن پلیٹ فارم بنائے ہیں جنھیں انٹرنیٹ کی سہولیات دستیاب نہیں ہے۔مارک ذکر برگ نے جوتے کے ڈبے کی سائز کے اس آلے کی تصاویر جاری کی ہیں جس میں وہ ہارڈ ویئر نصب ہے جس کی مدد سے مقامی وائر لیس نیٹ ورک قائم کیا جا سکتا ہے۔مارک ذکر برگ کا کہنا تھا کہ دنیا کو قریب لانے کی ہماری کوشش کے اس سفر میں بہتر اور سستا نظام مہیا کرانے کے لیے ہمارا اگلا قدم ’اوپن سیلو لر‘ ہوگا۔لیکن ترقی پذیر ممالک میں فیس بک کی ان کوششوں پر سنہ 2016 کے دوران خاصی تنقید کی گئی ہے۔فیس بک کی مجموعی یوزرز کی تعداد ایک عشاریہ چھ ارب سے زیادہ ہے۔ مزید صارفین کی تلاش میں فیس بک دنیا کے ان علاقوں کودیکھ رہی ہے جہاں فیس بک یا انٹرنیٹ تک موجود نہیں ہے۔فیس بک نے کئی تکانیک تیار کی ہیں جن میں ہلکے وزن والا سولر پاور ڈرون بھی شامل ہے جسے برطانیہ میں تیار کیا جا رہا ہے۔