واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کے کن دوستوں نے آپ کو فیس بک پر ’اَن فرینڈ‘ کردیا؟ اب اس ایپ کے ذریعے ایک منٹ میں معلوم کرسکتے ہیںآپ کا کوئی فیس بک فرینڈ آپ کو چپکے سے اَن فرینڈ کردے تو یہ ویب سائٹ اس افسوسناک واقعے کو آپ کی نیوز فیڈ کا حصہ نہیں بناتی، مگر اب ایک ایسی ایپ متعارف کروادی گئی ہے کہ جو آپ کو اَن فرینڈ کرنے والے کا نام فوری طور پر آپ کو بتادے گی۔ اخبار ”میٹرو“ کے مطابق نئی ایپ کا نام Who Deleted Me ہے اور یہ اینڈرائیڈ صارفین کے لئے فراہم کی جاچکی ہے، جبکہ کروم اور فائر فاکس براﺅزر میں پلگ ان کے طور پر بھی دستیاب ہے۔ اس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد جب بھی کوئی آپ کو اَن فرینڈ کرے گا تو فوری طور پر آپ کو اس کی خبر کردی جائے گی، جبکہ یہ آپ کے فرینڈز کے فیس بک لاگ ان پر بھی نظر رکھے گی، تاکہ آپ کو یہ بھی معلوم ہوسکے کہ کون کس وقت فیس بک پر موجود تھا۔