جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے ایسی چیز سے بجلی پیدا کر لی کہ دنیا کہ دنگ رہ گئی

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورنیل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ماحول دشمن کاربن ڈائی ا?کسائیڈ کو ختم کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے جس میں گرین ہاؤس اثر کی ایک بڑی وجہ اس گیس سے بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ ماہرین نے آکسیجن پر مبنی المونیم کاربن ڈائی آکسائیڈ سیل بنایا ہے جو اس گیس کو استعمال کرتے ہوئے بجلی تیار کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق اس میں المونیم کو بطور اینوڈ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن کے ملغوبے کو بطور کیتھوڈ استعمال کیا گیا ہے۔
اس عمل میں بجلی بنتی ہے اور بائی پروڈکٹ کے طور پر آکسیلیٹ پیدا ہوتی ہے۔ تحقیقی گروپ نے مسام دار کاربن سے 13 ایمپئر گھنٹہ فی گرام توانائی حاصل کی ہے جو 1.4 وولٹ کے برابر ہے۔ اس سے قبل بھی کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بجلی بنانے کے کئی تجربات کیے گئے ہیں لیکن اس سے جو بجلی بنتی ہے اس کی 25 فیصد مقدار اسے بنانے میں صرف ہوجاتی ہے۔ اس لحاظ سے یہ سیل بہت مؤثر انداز میں کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بجلی بناتا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بجلی بنانے والے سیل کو گاڑیوں اور بسوں میں بھی نصب کیا جاسکتا ہے۔ ایک جانب تو گاڑی کے کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بجلی بنائے گی تو دوسری جانب اس کی بجلی خود گاڑی کیکام آئے گی۔ اس طرح کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے اور بجلی بنانے کا کام ہاتھوں ہاتھ ہوجائے گا ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…