منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

انٹرنیٹ کا استعمال،چین نے دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی )چین کے انٹرنیٹ انفارمیشن سینٹر نے ایک رپورٹ جاری کی جس سے ظاہر ہوا ہے کہ جون2016 تک چین میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی کل تعداد71 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔انٹرنیٹ کے صارفین کی شرح 51.7فیصد تک جا پہنچی۔انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے چین مسلسل نوسا ل سے نیا بھرمیں سرفہرست ہے۔پہلی ششماہی میں چین میں انٹرنیٹ کااستعمال کر نیوالوں میں دوکروڑ13لاکھ20 ہزارکااضافہ ہوا۔ موبائل کمیونیکیشن نیٹ ورک کی بہتری اور سمارٹ فون کے مزید مقبول ہونے کے باعث سمارٹ فون کے ذریعے انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔شہری علاقوں کیساتھ ساتھ چین کے دیہی علاقوں میں بھی ا نٹرنیٹ کے استعمال کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ا اوریہ جون تک 31.7 فیصد رہا ہے۔پہلی ششماہی میں انٹرنیٹ پبلک سروس کا استعمال کرنے والوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔آ ن لائن تعلیم،انٹر نیٹ سے ٹیکس بک کرنے اورآ ن لا ئن حکومتی خدما ت کا استعمال کرنے والوں کی تعداد10 کروڑ سے ز یادہ ہے۔علاوہ ازیں انٹرنیٹ مالیاتی اے پی پی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔آن لائن ادائیگی،آن لائن بینکنگ کے صارفین کی شرح اضافہ بالترتیب 9.3 فیصداور12.3 فیصدہے۔عام شہریوں میں آ ن لا ئن بینکک کے رجحان میں بھی اضافہ ہورہاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…