اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہیکرز نے مشینوں میں کارڈ ڈالنے والی جگہ پر ڈیٹا چرانے والی چپس کو اس طریقے سے لگارکھا ہوتا ہے کہ صارف کو بالکل بھی علم نہیں ہوپاتا اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس نے کارڈ مشین میں ڈال ہے لیکن اصل میں اس کا ڈیٹا اتنی دیر میں چوری ہوچکا ہوتا ہے۔یہ چپ کارڈ ڈالنے والی جگہ پر ایک کور کے اندر ڈال کر لگائی جاتی ہے اور کوئی بھی اس کی بآسانی شناخت نہیں کرسکتا۔ ایک آسٹریلوی صارف ایلی میگیورکے حوالے سے اخبار نے لکھا ہے کہ وہ سڈنی کے قریب لگی اے ٹی ایم مشین میں گیا جہاں اس نے مشین میں کارڈ ڈالنے سے پہلے بغور دیکھا تو اسے علم ہوا کہ ہیکرز نے وہاں چپ لگا رکھی ہے۔اس نے یہ ڈیوائس نکالی اور ساتھ ہی اس کی ویڈیو بنائی تاکہ لوگ چوروں کے طریقے سے ہوشیار ہوجائیں اور کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی سے بچ سکیں۔