اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرائیونگ کے دوران یا سڑک پر چلتے ہوئے موبائل فون کا استعمال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے ،تاہم آسٹریلیا میں اس مسئلے کا آسان حل پیش کی گیا ہے۔آسٹریلوی کمپنی کی جانب سے ‘اسمارٹ ٹیکٹائل پیونگ نامی زبیرا کراسنگ متعارف کروائی گئی ہے جو بالکل ٹریفک سگنل کی طرح کام کرتی ہے۔منفرد نوعیت کی یہ زیبرا کرسنگ ٹائلوں کی طرح ہے جس میں کیمرے اور خودکار نظام نصب ہے جس کی بدولت موبائل فون میں مصروف شخص جیسے ہی سڑک کے قریب پہنچے گا تو ٹائلوں کی پیلی لائٹ جل اْٹھیں گی اور اگر پھر بھی وہ شخص متوجہ نہ ہوا تو سرخ لائٹ اْسے رکنے پر مجبور کردیگی۔واضح رہے جرمنی کے شہر میونخ کے بعض علاقوں میں ٹرام کراسنگ پر ایسا ہی جدید نظام نصب کیا گیا ہے جو موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کو قریب آنے پر خبردار کردیتا ہے۔