جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سام سنگ نے نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )اسمارٹ فونز مارکیٹ میں مسلسل نئے رجحانات متعارف کرانے والی کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس نے منفرد خصوصیات اور دیدہ زیب ڈیزائن کا حامل گلیکسی نوٹ7متعارف کرادیا ہے ۔گلیکسی نوٹ7واٹر پروف باڈی اور S Pen (IP68)* کی خصوصیات کے ساتھ ساتھ سام سنگ Knox بائیو میٹرک تصدیق،نئے iris اسکیننگ فیچر اور HDR وڈیو اسٹریمنگ صلاحیتوں کے ساتھ بھرپور تفریحی لوازمات سے لیس ہے ۔گلیکسی نوٹ 7کام اور کھیل میں توازن پیدا کرتا ہے اور لوگوں کو اس سے زیادہ فراہم کرتا ہے جو کہ وہ ایک اسمارٹ فون میں سوچ سکتے ہیں۔سام سنگ الیکٹرانکس کے موبائل کمیونیکیشن بزنس کے پریذیڈنٹ DJ Koh, کا کہنا ہے کہ گلیکسی نوٹ7پراڈکٹیویٹی اور انٹرٹینمنٹ کا ایک ایسا شتراک ہے جس میں سیکورٹی فیچرز اور robust ecosystem, اسے ایک آئیڈیل ڈیوائس بناتے ہیں ،گلیکسی نوٹ7 صارفین کی زندگیوں کو اور زیادہ تیز بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔گلیکسی نوٹ7ایس پین ایک رائٹنگ ٹول سے کہیں بڑھکر ہے ،صارفین اس کی اسکرین کو ان لاک کئے بغیر اسکرین آف میمو کے ذریعے نئے آئیڈیاز لاسکتے ہیں ،ایس پین صارفین کو اسمارٹ سیلیکٹ کے ذریعے GIF تخلیق اور شیئر کرنے کی بھی سہولت فراہم کرتا ہے ،اس ڈیوائس میں ایڈوانس سیکورٹی فیچر کی شکل میں آنکھ کے اشارے سے ڈیوائس کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے ،سام سنگ Knox, انڈسٹری کا سرکردہ سیکورٹی پلیٹ فارم ہے ،اس میں بایؤ میٹرک تصدیق کے ذریعے سیکورٹی اور پرائیویسی کو یقینی بنایا گیا ہے ، گلیکسی نوٹ7کلاس انٹر ٹینمنٹ میں سب سے بہترین ہے ،اس کی خمدار 5.7انچ کی QHDسپر AMOLED اسکرین اسمارٹ فون پر بہتر اور واضح تصویر کو یقینی بناتی ہے ،گلیکسی نوٹ 7میں Oculusکے نئے Gear VR صارفین ورچوئل ریئلیٹی سے محفوظ ہوسکتے ہیں ، ،گلیکسی نوٹ 7 کونئی ہائی ریزولویشن (38402151920) Gear 360 کیمرہ کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ 360ڈگری امیجز اور ویڈیو کو ایڈٹ اور شیئر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،گلیکسی نوٹ7 اپنے ڈیزائن کے باعث صارف کو استعمال کے بہترین تجربے سے روشنا س کراتا ہے ،اس کی ایزی گرپ اور ون ہینڈڈ آپریشن اسے استعمال میں اور بھی آسان بناتا ہے ،گلیکسی نوٹ7ایڈوانس کیمرہ سے لیس ہے جو کہ ڈیول پکسل سینسر ٹیکنالوجی سے لیس ہے ،اس میں 64GB کی انٹرنل میموری اور 256GB. تک سپورٹ کرنے والی مائیکرو سی ڈی ہے ،اس کی 3,500mAhبیٹری ڈیوائس کو دیر تک استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے ،گلیکسی نوٹ7محض ایک اسمارٹ فون ہی نہیں ہے بلکہ سام سنگ کی ایکو سسٹم آف ڈیوائس ،سافٹ ویئر اور سروسز کا کنکشن پوائنٹ بھی ہے ،استعمال کنندہ اس ڈیوائس کے ذریعے اپنی فٹنس سرگرمیوں کو Gear Fit2یا Gear IconX کے ذریعے مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ڈیٹا کو ایس Health 5.0.کے ذریعے ٹریک بھی کرسکتے ہیں ۔اس کے اسمارٹ سوئچ فیچرز کو سام سنگ کلاؤد کے ساتھ مزید بڑھایا گیا ہے ،گلیکسی نوٹ7کے ساتھ صارفین اپنے iris ا سکینرکو استعمال کرکے ویلیو ایڈڈ سام سنگ سروسز یعنی سام سنگ پے وغیرہ سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں ،سام سنگ گلیکسی نوٹ7اگست کی 19تاریخ سے دستیاب ہوگا اور یہ ڈیوائس بلیو کورل،گولڈ پلاٹینئم،سلور ٹائٹینئم اور بلیک اونکس رنگوں میں دستیاب ہوگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…