الفابیٹ (نیوزڈیسک) نے اپنے لیے ایک پورے شہر کو تعمیر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔الفابیٹ کی ذیلی کمپنی سائیڈ واک لیب نے اس بات کا ذکر ایک ویب سائٹ دی انفارمیشن کی کانفرنس کے دوران کیا۔اس منصوبے کے حوالے سے تفصیلات اب سامنے آرہی ہیں اور اس ممکنہ شہر میں لاکھوں افراد کو بسایا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق یہ کمپنی اس شعبے کے سو سے زائد ماہرین کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اور ابھی یہ فیصلہ کر رہی ہے کہ اس مجوزہ شہر کے لیے زمین کہاں خریدی جائے۔پروجیکٹ سائیڈ واک نامی اس منصوبے کی ٹیم اس کی تفصیلات الفابیٹ کے سی ای او لیری پیج کو جلد پیش کرے گی۔سائیڈ واک کے سی ای او ڈان ڈاکٹروف نے گزشتہ ماہ کہا تھا ‘
ہم ایک شہر بسانے کا سوچ رہے ہیں’۔بعد ازاں ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک نئے شہر کو بسانے سے سائبر سیکیورٹی کے حل اور پرائیویسی مسائل کے ٹیسٹ وغیرہ میں مدد مل سکے گی۔ان کے بقول ‘ ایک شہر بسانا اچھا خیال ہے مگر ابھی اس حوالے سے میں کچھ کہہ نہیں سکتا کیونکہ یہ کام آسان نہیں’۔گوگل کی اس ذیلی کمپنی کی بنیاد گزشتہ سال رکھی گئی تھی اور اس کا مقصد ایسی ٹیکنالوجی کو تیار کرنا تھا جو بڑے شہروں میں رہائش اور زندگی گزارنا بہتر بناسکے۔ڈاکٹروف نیویارک کے سابق ڈپٹی میئر رہ چکے ہیں اور ان کے مطابق ہم اس وقت شہروں میں تاریخی تبدیلی کے آغاز پر کھڑے ہیں۔اس وقت یہ کمپنی نیویارک میں کام کررہی ہے اور شہروں میں ٹریفک کو بہتر بنانے کے ایک منصوبے پر کام کررہی ہے۔
کیا آپ گوگل سٹی میں رہنا چاہتے ہیں ؟
2
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں