برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن ریلوے ’ڈوئچے بان نے بغیر ڈرائیور کی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن ریلوے ڈوئچے بان کے سربراہ رؤڈیگر گروبے نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ 2023 تک مکمل طور پر خود کار ٹرینیں جرمن ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بن جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے پٹریوں کے نظام کو بھی تبدیل کرنا ہو گا۔ گروبے نے بھی کہا کہ انہیں بھروسہ ہے کہ مزدور تنظیمیں اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون کریں گی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بغیر ڈرائیور کی ٹرینوں کے جلد ہی تجربے بھی شروع کیے جائیں گے۔