مائیکرو سافٹ ریاستی ہیکنگ سے خبردار کرے گی

1  جنوری‬‮  2016

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹیکنالوجی کی کمپنی مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ اگر اسے یہ شبہ ہوا کہ حکومت اس کے صارفین کی ای میلز اور دیگر آن لائن اکاو¿نٹس ہیک کرنے کی کوشش کر ہی ہے تو وہ انھیں خبردار کر دے گی۔ایسے تمام صارفین جو آو¿ٹ ل±ک، ون ڈرائیو اور دیگر خدمات استعمال کرتے ہیں انھیں ایسی کسی بھی کارروائی کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔ہیکروں کی سی آئی اے اہلکاروں کی معلومات تک ’رسائی‘مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ جن صارفین کو ایسی تنبیہہ موصول ہو وہ اپنے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کریں۔یہ اقدام برطانوی حکومت کے ان ہدایات کے متضاد ہے جس میں ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو نگرانی کے بارے میں زیادہ بات کرنے سے روکا گیا ہے۔اس سے پہلے ٹوئٹر، فیس بک، گوگل اور یاہو سمیت کئی دوسری کمپنیوں نے بھی اپنے صارفین کو ایسے حملوں سے باخبر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔مائیکرو سافٹ کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کر دیتی ہے کہ ان کے اکاو¿نٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے یا سائبر مجرموں نے اس کی سکیورٹی میں خلل پیدا کیا ہے، تاہم اب وہ یہ بھی بتائے گا کہ آیا اس کے پیچھے کسی ملک کا ہاتھ ہے۔مائیکرو سافٹ کے بلاگر سکاٹ چرینی کا کہنا ہے کہ ’ان سائبر حملوں کی شناخت اس لیے ضروری ہے کہ عام سائبر مجرموں کی نسبت یہ حملے زیادہ جدید اور دیرپا ہوتے ہیں۔‘
مائکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ صارفین کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے آلات میں موجود سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہیں، ان میں اینٹی وائرس موجود ہے اور یہ سکین کیے گئے ہیںان کا مزید کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن میں صرف یہ نہیں ہونا چاہیے کہ حملہ آور نے اکاو¿نٹ تک رسائی حاصل کی ہے بلکہ یہ بتایا جانا چاہیے کہ اکاو¿نٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ وہ یہ تفصیلات تو نہیں بتائے گی کہ کیا وجہ تھی جو کسی ملک نے اکاو¿نٹس کو نشانہ بنایا تاہم کافی ثبوت کے بعد صارف کو آگاہ کیا جائے گا کہ یہ ادارہ ذمہ دار ہے۔اس کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کو یہ بات یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے آلات میں موجود سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہیں، ان میں اینٹی وائرس موجود ہے۔اگر حکومت کی جانب سے جاسوسی کا مجوزہ قانون منظور ہو گیا تو صارفین کو حکومتی نگرانی سے متعلق آگاہ کرنے پر مائیکرو سافٹ کے لیے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔تحقیقات کے لیے اختیارات کے اس بل کا مقصد ریاست، پولیس اور جاسوسوں کی جانب سے جرائم، دہشت گردی اور خطرات سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے کے طریقے کو اپ ڈیٹ کرنا ہے۔اس بل کی منظوری کے بعد کمپنیوں کے لیے یہ غیر قانونی ہو جائے گا کہ وہ صارفین کو نگرانی کے بارے میں آگاہ کریں۔مائیکرو سافٹ نے ایسی صورت حال میں اپنی پالیسی کے متنازع ہوجانے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…