ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

روٹر کو فزکس کے اصولوں کے مطابق نصب کیا جائے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 21  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انسانی زندگی میں آگ، ہوا، پانی اور مٹی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے لیکن فزکس کی روشنی میں ایک اور چیز کی اہمیت بھی واضح ہوئی اور وہ ہے الیکٹرومیگنیٹک ویوز۔ یہی لہریں انسان کے اس دنیا سے تعلق کو بنائے رکھنے کا باعث ہیں۔ لیپ ٹاپ کو وائی فائی سگنلز پہنچانے والی ویوز سے لے کے گاڑی میں نصب اینٹینا تک یہی لہریں ہی ہیں جو انسانوں کے بیچ ربط کو قائم کئے ہوئے ہیں۔
ان لہروں کے کام کرنے کے اصولوں کو اگر سمجھ لیا جائے تو انسانی زندگی کی بہت سی الجھی گتھیاں سلجھائی جاسکتی ہیں۔ دور جدید کے مسائل کی بات کی جائے تو وائی فائی کے سگنلز کم آنا وہ مسئلہ ہے جو نوجوان نسل میں کھیلوں کے بعد شائد سب سے زیادہ زیر بحث آنے والا معاملہ ہوتا ہے تاہم اگر وائی فائی روٹر کو فزکس کے اصولوں کے مطابق نصب کیا جائے تو روٹرکی کارکردگی کو بہت بڑھایا جاسکتا ہے۔ ان لہروں کے کام کرنے کے اصول کو سمجھنے کیلئے میکسویل کی ایکویڑنز بہت اہم ہیں۔ یہ میکسویلز ایکویڑنز ہی تھیں جنہوں نے الیکٹرک اور میگنیٹک فیلڈز کو اکھٹا کیا اور یہ ثابت کرنے میں مدد دی کہ روشنی بھی دراصل الیکٹرومیگنیٹک ویو کی ہی ایک شکل ہے۔ اسی ایکویڑن کے ذریعے روٹر کے کام کو بہتر بھی بناسکتے ہیں۔ دراصل روٹر سے خارج ہونے والی الیکٹرومیگنیٹک ریڈی ایشن روٹر میں موجود ہلکے درجے کے کرنٹ کا نتیجہ ہوتی ہے۔ میکسویل کے فارمولے کی مدد سے روٹر سے خارج ہونے والے الیکٹرومیگنیٹک فیلڈ کے راستے کو بھی سمجھا جاسکتا ہے۔ اسی فارمولے کی مدد سے ماہرین نے وائی فائی سگنلز کو پھینکنے والے روٹرسے خارج ہونے والی الیکٹرومیگنیٹک ویوز کا نقشہ تیار کیا ہے۔ اسے ایک طرح کا ورچوئل روٹر بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس ورچوئل روٹر کی مدد سے یہ جائزہ لیا جاسکتا ہے کہ گھر کس حصے میں یہ الیکٹرومیگنیٹک ویوز سب سے زیادہ طاقتور ہوتی ہیں اور پھر اسی کی روشنی میں روٹر کی تنصیب کا کام کیا جاسکتا ہے۔ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ الیکٹرومیگنیٹک ویوز ایک ہی ہموار راستے سے سفر شروع کردیتی ہیں، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب وائی فائی ری ایکشنز ایک دوسرے سے ٹکرائیں اور پھر ایک دوسرے کی طاقت کو منسوخ کردیں۔ وائی فائی روٹر سے نکلنے والے سگنلز کے اس سفر کو سمجھنا بے حد مشکل ہے تاہم ماہرین نے اس کیلئے ایک جدید ایپ بھی تیار کی ہے، جس کی مدد سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وائی فائی سگنلز کس رخ پر سفر کررہے ہیں۔ اس ایپ کو ڈاو¿نلوڈ کرنے کے بعد وائی فائی روٹر کی گھر کے ایسے مقام پر تنصیب مسئلہ نہ رہے گی، جہاں سے یہ سب سے زیادہ طاقتور سگنلز پھینکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…