جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یورپ نے گوگل پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی مسابقتی کمشنر نے بدھ کے روز گوگل پر الزام عائد کر دیا ہے کہ اس کی طرف سے ویب سرچ پر غلبے کیلئے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں امریکی کمپنی کی کمائی محدود ہو سکتی ہے۔ ”نیویارک ٹائمز“ میں جیمز کینٹر اور مارک سکاٹ لکھتے ہیں کہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ گوگل کیخلاف مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد ہوئے ہیں۔ اس کے بعد یقینی طور پر گوگل پر اس حوالے سے دباﺅ بڑھے گا کہ وہ اپنے سرچ رزلٹ میں اپنے حریفوں کے مقابل اپنی مصنوعات کو نتائج میں زیادہ دکھاتا ہے۔ یہ بھی امکان ہے کہ یورپ میں دباﺅ کی بنا پر گوگل کے دیگر علاقوں میں کاروبار پر بھی اثر پڑے اور یورپی یونین کی مسابقتی کمشنر مارگریٹ ویستاگر کا کہنا ہے کہ کمپنی کے اینڈرائیڈ سمارٹ فون سافٹ ویئر کے بارے میں بھی مسابقتی تحقیق کی جائے گی۔ گوگل کے سرچ کے حوالے سے مارگریٹ ویستاگر کہتی ہیں کہ اگر ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے تو گوگل کو اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے اور یورپ میں کاروبار کے اپنے طور طریقوں کو بدلنا پڑے گا۔ ریگولیٹرز نے ان الزامات پر اپنی توجہ مرکوز کی تھی کہ گوگل سرچ کے دوران ٹریفک کو حریف سائٹوں کی بجائے اپنی شاپنگ سائٹس کی طرف موڑ دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں یورپی کمیشن نے رسمی الزام عائد کر دیا ہے جسے سٹیٹمنٹ آف آبجیکشنز کہا جاتا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ گوگل اس مقدمے میں کیا موقف اختیار کرتا ہے کیونکہ 2000 میں مائیکروسافٹ کیخلاف مقدمہ کے بعد سے یہ سب سے بڑا واقعہ ہے اور اس کے نتیجے میں گوگل کا کاروبار کتنا متاثر ہو گا یا اس کے حریفوں کو کتنا فائدہ پہنچے گا۔
خطے کی سرچ مارکیٹ میں گوگل کا حصہ 90 فیصد ہے اور کمپنی کا موقف ہے کہ ویب سرچ اور انڈرائیڈ سافٹ ویئر کے معاملے میں اس کا کردار بالکل صاف ستھرا ہے۔ مضمون نگاروں کی رائے میں کمپنی ابھی تک معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کر سکتی ہے لیکن اگر گوگل کمیشن کے ساتھ مذاکرات کرتا ہے تو تجزیہ کاروں کی رائے میں اس کے کاروبار پر اس سے سخت اثرات ہوں گے جتنے مارگریٹ ویستاگر کے پیش رو جاﺅکوئن المونیا کے ساتھ معاملہ طے کرنے کی تین کوششوں کے نتیجے میں ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ گوگل کیخلاف تحقیقات کا دائرہ شاپنگ سائٹس سے بڑھ کر ریسٹورنٹس اور سیر و سیاحت کی سرچ تک بھی وسیع ہو سکتا ہے۔ اگر گوگل کو یہ الزامات غلط ثابت کرنے میں ناکامی ہوئی تو اس پر مارگریٹ ویستاگر کی طرف سے جو جرمانہ عائد کیا جانا ہے وہ چھ بلین یورو سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے جو گوگل کے حالیہ ایک سال کے ریونیو کا دس فیصد بنتا ہے تاہم اس سے قبل اس شعبے میں جو زیادہ سے زیادہ جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے وہ ریکارڈ 1.1 بلین یورو ہے جو 2009 میں انٹل پر کمپیوٹر چپ مارکیٹ میں اجارہ داری کیلئے ناجائز ذرائع کے استعمال پر عائد کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…