بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک : صارفین کا معاملہ یورپی عدالت میں

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ان میں ٹوئٹر، گوگل، مائیکروسافٹ اور یاہو جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔ سنہ 2000 سے سیف ہاربر معاہدے کے تحت امریکی کمپنیاں اپنے یورپی صارفین کے بارے میں معلومات جمع کر سکتی ہیں بشرطیکہ ان معلومات کو سنبھال کر اور حفاظت سے رکھنے کے اصولوں پر عمل ہوتا رہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کے بارے میں یورپ سے جمع ہونے والی معلومات، امریکہ میں مختلف ڈیٹا مراکز میں غیر قانونی طور پر بھی رکھی جا سکتی ہیں۔صارفین کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے جن اصولوں پر عمل ضروری ہے ان میں صارفین کو پہلے سے نوٹس دینا ہے کہ ان کے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ان معلومات تک رسائی اور اس رسائی کی کسے اجازت ہوگی اس بارے میں بھی مناسب شفافیت کے اصولوں پر عمل لازمی ہے۔یورپی عدالتِ انصاف اس بات پر غور کر رہی ہے کہ ایڈورڈ سنوڈن کے انکشافات کے بعد سیف ہاربر معاہدہ مو¿ثر رہا ہے یا نہیں۔ سنوڈن نے الزام عائد کیا تھا کہ 2007 میں امریکی قومی سلامتی کی ایجنسی ’این ایس اے‘ کے جاسوسی کے نظام کے آغاز پر فیس بک اور دیگر کمپنیوں کا گٹھ جوڑ ہوا تھا۔وکیل شیریمز نےگذشتہ سال فیس بک کے خلاف اس کے یورپیئن ہیڈکوارٹر ڈبلن میں ایک شکایت دائر کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یورپ سے صارفین کے بارے میں معلومات کی امریکہ کو فراہمی پر امریکی خفیہ اداروں اور فیس بک کے درمیان مبینہ تعاون کی تحقیقات کی جائے۔ایڈورڈ سنوڈن کے انکشافاتیورپی عدالتِ انصاف اس بات پر غور کر رہی ہے کہ ایڈورڈ سنوڈن کے انکشافات کے بعد سیف ہاربر معاہدہ مو¿ثر رہا ہے یا نہیں۔ سنوڈن نے الزام عائد کیا تھا کہ 2007 میں امریکی قومی سلامتی کی ایجنسی ’این ایس اے‘ کے جاسوسی کے نظام کے آغاز پر فیس بک اور دیگر کمپنیوں کا گٹھ جوڑ ہوا تھا۔شکایت کنندہ کا یہ بھی الزام تھا کہ فیس بک نے سیف ہاربر معاہدے کے اصولوں کے برخلاف عمل کیا اور یہ کہ یورپی ڈیٹا کی حفاظت کے لیے مقامی ریگولیٹروں کو آگے آنا چاہیے۔آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے مطلوبہ تحقیقات سے انکار کیا تھا جسے مسٹر شریمز نے آئرلینڈ کی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔اس عدالت نے یہ معاملہ یورپی عدالتِ انصاف کو بھیج دیا کہ وہ فیصلہ کرنے کہ آیا سیف ہاربر معاہدہ مو¿ثر رہا ہے یا نہیں۔یورپی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے فیس بک اور دیگر امریکی کمپنیوں کے کام کرنے کے طریقوں پر ڈارمائی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اگر عدالت نے سیف ہاربر معاہدے کو غیر مو¿ثر قرار دے دیا تو معلومات کو یورپ سے امریکہ منتقل کرنا اور انھیں ڈیٹا مراکز میں سٹور کرنا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔ٹوئٹر جیسی کچھ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ معلومات کو سنبھالنے کے لیے یورپ میں ڈیٹا مراکز قائم کریں گےگو انھیں یہی کام غیر ضروری طور پر دو مرتبہ کرنا پڑے گا کیونکہ پہلے سے ہی امریکہ میں ان کے پاس اسی طرح کے مراکز ہیں۔وال سٹریٹ جنرل کے مطابق معلومات کے ایک برطانوی ریگولیٹر نے عدالت میں کہا ہے کہ سیف ہاربر معاہدے کو ختم کرنے کے ’سنگین مضمرات ہوں گے اور اس تجارت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ پیدا ہو جائے گا جس کی وجہ سے یورپ اور اس کے شہریوں کو اہم فوائد حاصل ہوتے ہیں۔‘



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…