براٹیسلاوا(نیوز ڈیسک)اڑنے والی کا ر اب جلد ہی کہانیوں اور خواب سے حقیقت کا ر و پ دھا ر نے والی ہے۔ دنیا کی پہلی اڑ نے وا لی کا رنے کامیا بی سے اپنی ٹیسٹ ڈرائیو مکمل کر لی ہے اور 2017سے AeroMobil نامی یہ کار فر وخت کے لیے پیش کر دی جا ئے گی۔یہ کار بیک وقت سڑ ک پر چلنے اور ہو امیں اڑنے کی صلا حیت رکھتی ہے جس کے ذریعے اآپ ٹریفک جا م میں پھنسے بغیر اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں۔یورپی ملک سلوواکیا کی ایک نجی کمپنی کی تیار کر دہ یہ اڑن کارجدید ٹیکنا لو جی کا مظہر ہے جسے سڑک پر چلانے کیساتھ ساتھ وقت ضرورت صرف ایک بٹن دباکر 30سیکنڈز کے اندر جہا ز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔خود کار نظام سے ٹیک آف،فلائی اور لینڈنگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ایرو موبل نامی یہ کار100میل فی گھنٹہ کی رفتارسے سڑک پر دو ڑنے جبکہ 125میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فضا میں ا±ڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جسے پروڈکشن مراحل میں داخل کرنے کے بعد اب باقاعدہ فروخت کیلئے 2017 میں پیش کردیاجائے گا۔