سیﺅل(نیوز ڈیسک )جنوبی کوریا نے طلبا میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے ایسے جدید اسمارٹ فون ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے جو خودکشی کے لفظ کو اسکین کرکے اس کا الرٹ جاری کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے طلبا میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات سماجی مسئلہ بن گئے ہیں جس کو حل کرنے کے لیے حکومت نے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے جس میں طلبا کے موبائل فونزکے لیے ایسی ایپلی کیشنز تیار کرائی گئی ہیں جو ان کے موبائل فون سے بھیجے گئے پیغامات کا تجزیہ کریں گی۔یہ جدید ایپلی کیشنز بار بار خودکشی کا لفظ آنے پر اسے اسکین کرکے اس کے بارے میں الرٹ جاری کرے گی جس کے بارے میں وزارت تعلیم ان طلبا کے والدین کو ا?گاہ کرے گی۔واضح رہے کہ جنوبی کوریامیں مختلف تعلیمی اداروں میں داخلہ ٹیسٹوں کے بارے میں طلبا انتہائی حساسیت شکارہیں جس کے نتیجے میں 2009 سے لےکر 2014 تک 878 طلبا نے ٹیسٹ میں ناکامی پر اقدام خودکشی کیا تھا جب کہ گزشتہ سال بھی 118 خودکشی کے واقعات سامنے آئے تھے۔