سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) لوگ انٹرنیٹ پر کیا چیز سب سے زیادہ تلاش کرتے ہیں، اس کے متعلق آپ نے بہت سی باتیں تو ضرور سنی ہوں گی لیکن حقائق جاننے کے لئے گوگل ٹرینڈز سے دستیاب معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی تازہ ترین فہرست ضرور دیکھئے جس میں موجود الفاظ کے متعلق جان کر آپ کو کافی حیرت ہوگی۔ اس فہرست کے مطابق سال 2014ءکے دوران گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا لفظ فیس بک تھا۔ یہ بات دلچسپ ہے کہ فیس بک کو کھولنے کے لئے ایڈریس بار میں اس کا یو آر ایل لکھا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود لوگ اس لفظ کو گوگل میں سرچ کرتے رہتے ہیں۔ فہرست کے مطابق سب سے زیادہ سرچ کئے گئے لفظ فیس بک کا درجہ 1سے 100کے سکیل پر 100مقرر کیا گیا، اور اس کے مقابلے میں دیگر الفاظ کا سکور درج ذیل رہا۔
٭ فیس بک(facebook) 100
٭ گوگل(google) 80
٭ 65 You
٭ 60 Youtube
٭ 50 Craigslist
٭ 44 Porn
٭ 40 Weather
٭ 35 Yahoo
٭ 30 News
٭ 25 Amazon