منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایک کروڑ 10 لاکھ غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کردیا گیا، چیرمین پی ٹی اے

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاكستان ٹیلی كمیونیكیشن اتھارٹی کے چیرمین اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جنوری سے اب تک 5 كروڑ 7 لاكھ سموں كی تصدیق کی جاچکی ہے جب كہ ایک كروڑ 10 لاكھ غیر تصدیق شدہ سموں كو بند كر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس كانفرنس کرتے ہوئے اسماعیل شاہ نے کہا کہ سموں كی تصدیق كا عمل آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، ملک بھر میں جنوری سے اب تک 5 كروڑ 7 لاكھ سموں كی تصدیق کی جاچکی ہے جب كہ ایک كروڑ 10 لاكھ غیر تصدیق شدہ سموں كو بند كر دیا گیا ہے۔ انہوں نے كہا كہ ملک بھر میں موبائل فون کمپنیوں نے سموں کی بائیو میٹرک تصدیق كے لئے 15 ہزار سے زائد مشینیں نصب كی ہیں جس سے باآسانی تمام شہری اپنی سمیں تصدیق كروا سكتے ہیں۔

اسماعیل شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی كمیونیكیشن اتھارٹی اور موبائل فون آپریٹرز نے سموں كی تصدیق كے عمل كے لئے دی گئی تاریخ میں توسیع نہ كرنے كا فیصلہ كیا ہے اور 13 اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند كردی جائیں گی تاہم پی ٹی اے نے صارفین كی سہولت كے پیش نظر بند ہونے والی سمیں 6 ماہ تک كسی اور كے نام  پر منتقل نہ كرنے كا بھی فیصلہ كیا ہے لہٰذا صارفین بند ہونے والی سمیں 6 ماہ کے اندر قریبی متعلقہ فرنچائز سے تصدیق كے بعد دوبارہ حاصل كر سكیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے نے اوورسیز پاكستانیوں كی سہولت كی خاطر اوورسیز پاكستانیوں كے زیر استعمال رومنگ شدہ سمز بند نہ كرنے كا بھی فیصلہ كیا ہے اور انہیں یہ سہولت بھی دی گئی ہے كہ وہ اپنی سم رشتہ داروں  كے نام  پر ٹرانسفر كروا سكتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…