منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

الیکٹرانکس بنانے سے پہلے سام سنگ کیا بیچا کرتا تھا ؟کمپنی کی دلچسپ اور حیران کن تاریخ جانئے‎

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ کا شمار دنیا کی صفِ اول کی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ آج اس کا شمار ایپل، فیس بک، مائیکروسافٹ، ایمزون اور گوگل جیسی کمپنی کی صف میں کیاجاتا ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً نصف صدی قبل اس کمپنی کا ٹیکنالوجی سے دور دور کا بھی واسطہ نہ تھا اوریہ سمارٹ فون کی بجائے مچھلی بیچا کرتی تھی۔ اس کمپنی کی دلچسپ تاریخ کا مختصر احوال درج زیل ہے۔

Inline image 1

٭ سام سنگ کی بنیاد 1938ءمیں بائنگ چُل لی نے رکھی۔ اس وقت یہ کمپنی چین کو خشک مچھلی اور آٹا برآمد کیا کرتی تھی۔
٭پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں اس کمپنی نے لائف انشورنس اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں بھی قدم رکھ دیا۔
٭ سال 1969ءمیں سام سنگ الیکٹرونکس کی بنیاد رکھی گئی اور 1970ءمیں اس کمپنی نے اپنے بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی کی فروخت کا آغاز کیا۔
٭ 1970ءکی دہائی میں سام سنگ نے پیٹرو کیمیکلز، واشنگ مشین، ریفریجریٹر اور مائیکرو ویو بنانے شروع کئے۔
٭ 1980ءکے بعد اس کمپنی نے کلر ٹی وی، پرسنل کمپیوٹر، وی سی آر اور ٹیپ ریکارڈر بنانے شروع کئے اور اسی دور میں شمالی امریکا کو برآمدات بھی شروع کی گئیں۔
٭ 1990ءکی دہائی کے وسط میں سام سنگ نے پرسنل کمپیوٹر میں استعمال ہونے والی ہارڈ ڈرائیوز اور میموری کی پیداوار شروع کی جو آج بھی اس کے کاروبار کا بڑا حصہ ہے۔
٭ جب 1995ءمیں کمپنی کا پہلا موبائل فون منظر عام پر آیا تو چیئرمین کُن ہی لی کو معلوم ہوا کہ یہ کام نہیں کررہا تھا۔ وہ سیدھے فیکٹری پہنچے اور سارا سٹاک جلانے کا حکم دے دیا۔

٭ ابتدائی ناکامی کے بعد بالآخر 1999ءمیں سام سنگ نے انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ پہلا موبائل فون بنایا۔
٭ سام سنگ نے گلیکسی ایس اینڈرائیڈ فون 2010ءمیں متعارف کروایا، اسی سال گلیکسی ٹیب بھی سامنے آئی۔
٭ آج سام سنگ کی مصنوعات دنیا کے ہر کونے میں مقبولیت رکھتی ہیں اور حال ہی میں اس کے سمارٹ فون کے تازہ ترین ورژن گلیکسی S6 اور گلیکسی S6 ایج متعارف کروائے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…