سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)بہت زیادہ پبلک پریشر کے بعد فیس بک انتظامیہ نے “feeling fat”
نامی اصطلاح اور اموشن اپنے فیچر سے نکال لی ہے۔اس اموشن کے خلاف ایک آن لائن مہم شروع کی گئی تھی جسے 16ہزار لوگوں نے پذایرائی دی اور اس پر اپنے دستخط کئے۔مہم چلانے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ اصطلاح اور اموشن ان لوگوں کے لئے دل آزاری کا باعث ہے جو کھانے پینے اور زیادہ وزن کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں۔
Catherine Weingarten
اور چند لوگوں نے مل کر یہ مہم شروع کی جس کا مقصد فیس بک کو یہ بتانا تھا کہ زیادہ وزن والے لوگ اس وجہ سے بہت زیادہ شرمندگی کا شکارہو سکتے ہیں۔
فیس بک انتظامیہ نے اس شکایت کو اہمیت دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ<
“feeling fat”
سٹیٹس کو ختم کردیا جائے اور اب سے ایسی کوئی بھی اموشن صارفین کو دستیاب نہیں ہوگی۔
مہم شروع کرنے والی خاتون
Catherine Weingarten
کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے دوست کے سٹیٹس کو جب یہ دیکھا تو اسے شدید غصہ آیا کیونکہ موٹا ہونا کسی کے اپنے اختیار میں نہیں اور نہ ہی ہمیں یہ زیب دیتا ہے کہ ہم کسی کی بیماری کا مذاق اڑائیں۔