نیویارک (نیوز ڈیسک) یو ایس بی ٹیکنالوجی کا شمار انتہائی مفید اور کار آمد ایجادات میں ہوتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اب اس کی نئی قسم بھی ایجاد ہوچکی ہے جو موجودہ یو ایس بی کو ماضی کی بات بنادے گی۔ یو ایس بی- سی کہلانے والی نئی ٹیکنالوجی کو یو ایس بی کارپوریشن نے انٹیل، ایپل، گوگل اور مائیکروسافٹ کے ساتھ ملکر ایجاد کیا ہے۔
یہ ایک ریورس ایبل پلگ ہے جسے موجودہ یو ایس بی کے برعکس الٹا یا سیدھا لگانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یعنی اس کا کنیکٹر ہر سمت میں ایک جیسا کام کرتا ہے۔ اس کا سائز موجودہ مائیکرو یو ایس بی سے ملتا جلتا ہے اور کنیکٹر کا سائز 8.4ملی میٹر x 2.4 ملی میٹر ہے۔ یہ نئی یو ایس بی 20 واٹ تک پاور ہینڈل کرسکتی ہے لہٰذا اسے متعدد قسم کے آلات کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس پر ڈیٹا ٹرانسفر کی سپیڈ 10جی بی پی ایس تک ہوسکتی ہے۔ ایپل نے اپنے متعدد آلات میں سے پرانی یو ایس بی پورٹ کو ختم کردیا ہے اب ان کی جگہ یو ایس بی – سی استعمال ہورہی ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یو ایس بی – سی کی ایجاد کے بعد موجودہ یو ایس بی کا دور ختم ہونے والا ہے۔
یو ایس بی کی نئی قسم جو آپ کی دنیا بدل دے گی
14
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں