واٹس ایپ پر کالنگ فیچر ایکٹویٹ کرنے کا طریقہ

13  مارچ‬‮  2015

 لاہور(نیوز ڈیسک) مشہور سوشل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بالآخر کالنگ فیچر متعارف کرا ہی دیا ہے تاہم اسے ایکٹیویٹ کرنے کیلئے آپ کے سمارٹ فون میں واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن انسٹال ہونا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینڈرائڈ سمارٹ فونز کے صارفین کیلئے یہ فیچر فراہم کر دیا گیا ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن 2.11.528 انسٹال ہو جو گوگل پلے سٹور پر بالکل مفت دستیاب ہے یا پھر 2.11.531 ورژن انسٹال ہو جسے واٹس ایپ کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ ورژن انسٹال کرنے پر بھی کال فیچر ایکٹیویٹ نہیں ہو رہا تو پھر کیسی ایسے شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر کال موصول ہونا ضروری ہے جس کے پاس یہ فیچر پہلے سے موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق کسی بھی ایسے شخص کی جانب سے کال موصول ہونے کے فوری بعد واٹس ایپ کو بند کر کے دوبارہ کھولیں تو آپ کیلئے بھی کال فیچر ایکٹویٹ ہو جائے گا اور Call کے نام سے ایک اضافی ٹیب ایپلی کیشن میں ظاہر ہو گا جس میں موصول ہونے والی، کی جانے والی اور مسڈ کالز بمعہ وقت کے ظاہر ہوتی ہیں۔

 



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…