بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گر گٹ کے رنگ بدلنے کا معمہ حل :سائنسدانوں نے بتا دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئٹزر لینڈ (نیوز ڈیسک ) سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے یہ معمہ حل کر دیا ہے کہ گِرگٹ رنگ کیسے بدلتا ہے۔ماضی میں یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ گرگٹ کی اس مشہور خصوصیت کی وجہ یہ ہے کہ گرگٹ اپنے اندر موجود رنگین مادے کو جسم کے مختلف خلیوں میں جمع کرنے اور بکھیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کا اظہار اس کے بدلتے رنگوں میں ہوتا ہے۔لیکن سوِئس سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گرگٹ اپنا رنگ جلد کے اندر مخصوص خلیوں میں رنگوں کے کرسٹلز کی ترتیب کو اوپر نیچے کر کے بدلتا ہے۔ سائنسدانوں نے گرگٹ کی جلد میں موجود ان خلیوں کو ’آئینے‘ سے تشبیہ دی ہے۔ان شیشوں یا آئینوں کے علاوہ سائنسدانوں نے گرگٹ کی جلد میں خلیوں کی ایک دوسری تہہ بھی دریافت کی ہے جس کی مدد سے یہ رینگنے والا جانور ’انفرا ریڈ‘ روشنی کو منعکس کرتا ہے جو اسے اپنا جسم ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے گرگٹ دو طریقوں سے رنگ پیدا کرتا ہے۔ ایک تو اس کے جسم میں ایسے خلیے ہوتے ہیں جن میں گہرے یا گرم رنگ بھرے ہوئے ہوتے ہیں جبکہ چمکدار نیلے اور سفید رنگ اس کی جلد کے اس پرت سے نکلتے ہیں جہاں سے رنگ منعکس ہوتے ہیں۔ ان دونوں اقسام کے رنگ آپس میں مل بھی جاتے ہیں، جیسے نیلے رنگ کے خلیے کے اوپر سے جب پیلا رنگ گزرتا ہے تو گرگٹ چمکدار سبز دکھائی دیتا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف جنیوا کے کوانٹم فزکس اور ارتقائی حیاتیات کے شعبوں کے سائنسدانوں نے مل کر کی ہے رنگوں کی اس آمیزش کے علاوہ گرگٹ کے رنگ میں کچھ تبدیلیاں اس وجہ سے بھی آتی ہیں کہ وہ اپنے خلیوں میں موجود رنگین مادے کو ایک خلیے سے دوسرے خلیے میں منتقل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔مثلاّ گرگٹ اپنے جسم میں موجود گہرے سیاہ رنگ کے نہایت چھوٹے چھوٹے پیکٹوں کو اپنی جلد کے خلیوں میں اِدھر ا±دھر کرتا رہتا ہے، اور جب وہ تمام پیکٹ ایک جگہ جمع کر دیتا ہے تو گرگٹ کا رنگ گہرا ہوجاتا ہے جبکہ ان پیکٹوں کے بکھرنے سے اس کا رنگ ہلکا ہو جاتا ہے۔سوِئس سائنسدانوں نے اگرچہ یہ نتائج ’پینتھر کمیلین‘ قسم کے گرگٹوں کے مطالعے کی بنیاد پر اخذ کیے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ نرگرگٹ اپنے رنگ مکمل تبدیل کر سکتا ہے۔ مثلاّ مادہ گرگٹ یا اپنے مقابلے میں کسی دوسرے نر گرگٹ کو دیکھ کر نر گرگٹ کا رنگ فوجی وردی جیسے سبز رنگ سے تبدیل ہو کر چمکدار زرد ہو جاتا ہے جو دور سے دکھائی دیتا ہے۔تازہ ترین تحقیق یونیورسٹی آف جنیوا کے کوانٹم فزکس اور ارتقائی حیاتیات کے شعبوں کے سائنسدانوں نے مل کر کی ہے اور اس تحقیق کی تفصیل سائنسی جریدے ’نیچر کمیونیکیشن‘ نے اپنے نئے شمارے میں شائع کی ہے۔.تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی آف میلبرن سے منسلک ڈاکٹر ڈیوی سٹراٹ فوکس کا کہنا ہے کہ وہ سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں کی تحقیق سے بہت متاثر ہوئی ہیں۔مادہ گرگٹ کو دیکھ کر نر گرگٹ کا رنگ فوجی وردی جیسے سبز رنگ سے تبدیل ہو کر چمکدار زرد ہو جاتا ہےان کے بقول ’ ہم جانتے ہیں کہ رینگنے والی جانور یا چھپکلیاں اپنے جسم میں موجود رنگوں کے کرسٹلز کا حجم چھوٹا بڑا کر کے اور ان کرسٹلز کے درمیان فاصلہ کم یا زیادہ کر کے اپنا رنگ تبدیل کر لیتے ہیں لیکن یہ تحقیق اس نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں یہ بڑے مستند انداز میں واضح کیا گیا ہے کہ گرگٹ اپنا رنگ کیسے تبدیل کرتا ہے۔اس تحقیق کی سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ اس سے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ گرگٹ اپنا رنگ اپنی جلد کی دو مختلف تہوں میں موجود رنگوں کے امتزاج کے ذریعے بدلتے ہیں۔‘تاہم ڈاکٹر ڈیوی سٹراٹ فوکس کا کہنا ہے کہ ہمیں گرگٹ کی جلد کی دوسری تہہ کے بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے تا کہ یہ معلوم ہو سکے کہ رنگ بدلنے کے علاوہ یہ تہہ گرگٹ کے اور کس کام آتی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…