ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین ،ایپل سمارٹ واچ اب صرف 250 یوان میں

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(نیوز ڈیسک ) مشہور آن لائن شاپنگ ویب سائٹ پر امریکی کمپنی ایپل کی سمارٹ گھڑیوں سے مشابہت رکھنی والی گھڑیاں فروخت کی جا رہی ہیں۔علی بابا تابو ویب سائٹ پر ان سمارٹ گھڑیوں کو AW08 اور آئی واچ کہا جا رہا ہے۔تاہم ان گھڑیوں کے بارے میں مزید معلومات پڑھنے سے معلوم چلتا ہے کہ یہ گھڑیاں ایپل کے آپریٹنگ سسٹم پر نہیں بلکہ گوگل کے اینڈروئڈ سسٹم پر چلتی ہیں۔
دیگر تفصیلات جن سے معلوم چلتا ہے کہ یہ اصل ایپل کی گھڑیاں نہیں ہیں ان میں:ایپل کی سمارٹ گھڑیوں کی چین میں قیمت 2588 یوان ہے جبکہ یہ گھڑیاں آن لائن سائٹ پر 250 یوان میں بک رہی ہیں۔
ان گھڑیوں کے پچھلے حصے میں دل کی دھڑکن مانیٹر کرنے کا آلا نہیں ہے۔
ان گھڑیوں کی بیٹری ایپل کی گھڑیوں سے کہیں زیادہ چلتی ہیں۔
اس ویب سائٹ پر ایک جگہ لکھا ہے ’ایپل گھڑیوں کی شاندار آفر‘۔
علی بابا تابو ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی ویب سائٹ سے نقلی اشتہارات ہٹا دیے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایپل نے اپنی سمارٹ واچ متعارف کروائی تھیں جن کی قیمتیں 349 ڈالر سے لے کر 17 ہزار ڈالر تک ہوں گی۔ اس قیمت کا انحصار گھڑی میں استعمال ہونے والی دھات اور اس کے پٹے پر ہو گا۔گھڑی دو مختلف سائز میں دستیاب ہو گی، 42 ملی میٹر والے ماڈل کی قیمت 38 ملی میٹر والے ماڈل سے 50 ڈالر زیادہ ہو گی۔ایپل نے اعلان کیا ہے کہ یہ گھڑیاں 24 اپریل کو فروخت کے لیے پیش کر دی جائیں گی۔اس وقت بازار میں کئی سمارٹ گھڑیاں موجود ہیں لیکن انھیں صارفین میں کوئی خاص پذیرائی حاصل نہیں ہو سکی۔سان فرانسسکو میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران گھڑی کی تفصیلات پیش کی گئیں جو زیادہ تر پہلے ہی سے معلوم تھیں۔ایپل کی ویب سائٹ پر گھڑی کے 38 مختلف ڈیزائن دکھائے گئے ہیں۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے ایپل کو گھڑی کی مارکیٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…