بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

گوگل : ایک اورنیا سافٹ وئیر متعارف کرانے کو تیار

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک ) ٹیکنالوجی کی ترقی نے طرز زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے اور مختلف کمپنیاں آئے روز نت نئی مصنوعات متعارف کرا رہی ہیں جو آج سے کچھ سال قبل محض ایک خواب ہی محسوس ہوتی تھیں۔ سام سنگ کی جانب سے “Samsung Gear VR” اور ایچ ٹی سی کی جانب سے “HTC Vive” متعارف کرائے جانے کے بعد “Virtual Reality” کی دنیا ایک نیا انقلاب برپا ہو گیا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور ترین کمپنی گوگل نے بھی اس دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل نے 10 افراد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیدی ہے جو سمارٹ فونز کے مشہور سافٹ وئیر اینڈرائڈ کا نیا ورڑن تیار کر رہے ہیں جو “Virtual Reality” ڈیوائسز کیلئے مخصوص ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹیم کی قیادت گوگل کارڈ بورڈ بنانے والے “Clay Bavor” اور “Jeremy Doig” کر رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر اس سافٹ وئیر سے متعلق تفصیلات محدود ہیں تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سافٹ وئیر بھی مکمل طور پر مفت دستیاب ہو گا۔ واضح رہے کہ سمارٹ فونز اور بڑی بڑی LED’s کی مارکیٹ میں آنے کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیاں “Virtual Reality” پراجیکٹ میں بہت زیادہ دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ گوگل کو ابھی اس مارکیٹ میں داخل ہونے کیلئے انتہائی محنت کی ضرورت ہو گی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل اگر اینڈرائڈ کا ایسا ورڑن تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا تو سمارٹ فونز کی طرح “Virtual Reality” کی دنیا کا بھی بڑا کھلاڑی بن جائے گا جسے شکست دینا کسی بھی کمپنی کیلئے آسان نہیں ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…