دنیا کے گرد چکر لگانے والا شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز سولر امپلس ٹو بھارت کے شہر احمد آباد میں لینڈ کر گیا۔
احمد آباد (نیوزڈیسک) سولر امپلس ٹو اپنے مشن کے دوسرے مرحلے میں اومان کے دارالحکومت مسقط سے پرواز کر کے چودہ گھنٹے بعد بھارت کے مغربی شہر احمد آباد میں اتر گیا ہے۔ اس دوران جہاز نے پاکستانی فضائی حدود میں بھی پرواز کی۔ جہاز نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ جس کے دوران اسے پانچ ماہ میں پینتیس ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کر کے واپس ابو ظہبی پہنچنا ہے۔ جہاز کے پروں پر نصب سترہ ہزار سولر سیلز اسے توانائی فراہم کرتے ہیں۔ سولر امپلس ٹو رات کو بھی پرواز کر سکتا ہے۔
شمسی توانائی سے چلنا والا جہاز بھارت پہنچ گیا
11
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں