اوٹاوا(نیوزڈیسک)اسمارٹ فونزہمیں اپنے بارے میں کم سوچنے کے قابل بناکراحمق بنارہے ہیں،یہ دلچسپ دعویٰ ایک کینیڈین تحقیق میں سامنے آیاہے، واٹرلویونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مضبوط دماغی صلاحیتں رکھنے والے افرادکم دماغی طاقت والے اپنے ساتھیوں کے مقابلے میں کم وقت ڈیوائسزپرگزارتے ہیں، تحقیق میں بتایاگیاہے کہ تجزیاتی سوچ رکھنے والے افراد بھی اپنے فونزکااستعمال کم کرتے ہیں کیونکہ انہیں چیزیں یادرہتی ہیں یاوہ اپنے مسائل کوخودحل کرنے کی صلاحیت رکھے ہیں، محققین کاکہناہے کہ اسمارٹ فونز نے لوگوں کوسست بلکہ ہڈحرام بناکررکھ دیاہے کیونکہ گوگل سے ملنے والی معلومات اب قدرت تجس کامتبادل بنتی جارہی ہے اوریہ رحجان مستقبل میں مزید بدترین ہوتانظرآتاہے، تحقیق کے نتائج میں اسمارٹ فونز پرکم وقت گزارنے اورمضبوط دماغی صلاحیتوں کے درمیاں تعلق پایاگیاجبکہ بہت زیادہ استعمال ذہانت میں کمی کے درمیان بھی لنک ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں