یورپ: پروبا وی سیٹیلائٹ میں لگے حساس کیمرے ہزاروں میل کی بلندی سے زمین پرموجود انسان کی کھال میں کینسر کا پتہ چلاسکتے ہیں۔
یوریپن اسپیس ایجنسی کے ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ پروبا وی ویجی ٹیشن سکینگ سیٹیلائٹ میں لگے کیمرے کو غیر نباتاتی استعمال میں لائیں گے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اس سے سکن سیل پر نظر رکھیں گے اور اس کے لئے ہارڈویئر کی تیاری جاری ہے، جس میں چند سال لگ سکتے ہیں۔
اس ٹیکنالوجی سے نئی میڈیکل ڈیوائس وجود میں آئیں گی، جن کی مدد سے ڈاکٹر بیماریوں کا پتہ چلا سکیں گے۔
پروبا وی ایک چھوٹا سیٹیلائٹ ہوتا ہے، جس میں انتہائی اعلی درجے کے سینسرز لگے ہوتے ہیں ، اس میں لگے تیز رفتار کیمرے مدار سے زمین کی نباتاتی زندگی میں تبدیلی پر نظر رکھتے ہیں۔
سیٹیلائٹ میں لگے جدیدکیمر ے سے کینسر کی تشخیص ممکن!
10
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں