امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ’ایپل واچ‘ کے نام سے ایک سمارٹ گھڑی متعارف کروا دی ہے۔ گھڑی پہننے والے کے دل کے دھڑکنے کی رفتار بھی بتائے گی۔
سان فرانسسکو ( نیوزڈیسک) ایپل کے سی ای اہٹِم کک نے سان فرانسسکو میں ایک خصوصی تقریب میں متعارف کروائی۔ گھڑی کے تین ماڈل ہیں جن کی سکرین ایک اعشاریہ چار انچ سے ایک اعشاریہ سات انچ سائز میں ہیں۔ اس کی بیٹری اٹھارہ گھنٹے تک چل سکتی ہے۔ گھڑی آئی فون سے بنا کسی تار منسلک ہو سکتی ہے۔ یہ پیغام آنے پر یا کسی ملاقات کے وقت کے بارے میں پہننے والے کی کلائی پر دستک دے گی۔ گھڑی کا پریمئم ایڈیشن اٹھارہ قیراط سونے سے بنا ہے اور اس کی کم از کم قیمت دس ہزار ڈالر ہوگی۔ گھڑی خریدنے کے لئے دس اپریل کو آرڈر دینا ہو گا جبکہ فروخت چوبیس اپریل سے شروع ہوگی۔
ایپل کی جانب سے ایک اسمارٹ ایپل واچ تیار
10
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں