دبئی (نیوز ڈیسک )دنیا کے گرد چکر لگانے سے پہلے پائلٹس نے ابوظہبی میں کئی بار ٹیسٹ فلائٹ کی ہے شمسی توانائی سے چلنے والا ایک ہوائی جہاز پیر کو دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر روانہ ہو گیا ہے۔”سولر امپلس 2 “ نامی یہ جہاز اگر اس کوشش میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ ایک نیا ریکارڈ ہو گا۔پیر کو گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق رات 2:30 پر یہ جہاز ابوظہبی سے روانہ ہوا اور پہلے مرحلے میں عمان سے ہوتا ہوا بھارت پہنچے گا۔اور اگلے پانچ ماہ کے دوران یہ مختلف براعظموں سے گزرتا ہوا دنیا کے گرد اپنی چکر پورا کرنے کی کوشش کرے گا۔ایک نشست والے اس جہاز کو سوئٹززلینڈ کے دو پائلٹ آندرے بوریش برگ اور برتروں پیکارڈ وقفے وقفے سے اڑائیں گے اور یہ پرواز کے دوران جہاز کو مختلف شہروں میں روکیں گے تاکہ جہاز کو درکار مرمتی کام کیا جا سکے۔ اسی دوران ماحول دوست ٹیکنالوجی کی تشہیر بھی کی جا سکے۔جہاز رات کو بھی پرواز کر سکے گاسولر امپلس کے سی ای او نے رپورٹ کے مطابق ’یہ ایک خاص جہاز ہے اور ہمیں بڑے سمندروں کے اوپر سے گزرنا ہے۔ ہمیں ہو سکتا ہے کہ اس کی پرواز کو مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں جاری رکھنا پڑے اور یہ ایک بڑا چیلنج ہو گا اور ہمارے پاس چین کے اوپر سے گزارنے میں اگلے دو ماہ ہوں گے اور اس کے لیے ہمیں تیاری کرنا ہو گی۔‘شمسی توانائی سے چلنے والے جہاز کے منصوبے نے پہلے ہی متعدد ریکارڈ بنا رکھے ہیں۔ جس میں 2013 میں امریکہ کو عبور کرنا شامل تھا تاہم دنیا کے گرد چکر لگانا ایک بالکل مختلف منصوبہ ہے۔اس مقصد کے لیے ’سولر امپلس ون‘ کے مقابلے میں ایک بڑا جہاز ’سولر امپلس ٹو‘ تیار کیا گیا ہے۔نئے شمسی جہاز کے پروں کی لمبائی 72 میٹر ہے اور جمبو جیٹ کے مقابلے میں بڑے ہیں اور اس کا وزن صرف 2.3 ٹن ہے۔ اس کا کم وزن کامیابی کے حوالے سے اہم ہو گا۔شمسی توانائی حاصل کرنے کے لیے اس کے پروں پر 17 ہزار سولر سیلز نصب ہیں اور توانائی کو جمع کرنے کے لیے لیتھیئم بیٹریاں بھی نصب ہوں گی جس کی مدد سے جہاز رات کو بھی پرواز کر سکے گا۔اس جہاز کے پروں کی لمبائی 72 میٹر ہے بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کو عبور کرنے کے لیے رات کی پرواز انتہائی اہم ہو گی کیونکہ اس کی اوسط رفتار 72 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔جہاز میں پائلٹ کے کاکپٹ کا سائز بھی بہت کم ہے اور یہ 3.8 کیوبک میٹر ہونے کی وجہ سے پائلٹ کو جسمانی مشکلات کا سامنا بھی ہو گا۔پرواز کے دوران پائلٹ کو وقفوں سے صرف 20 منٹ کی نیند لینے کی اجازت ہو گی۔
شمسی تواناسے چلنے والا سولر امپلس دنیا کے سفر کے لیے روانہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































