امریکی ادارے ناسا کا خلائی جہاز شہابیے سائرس کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔ اگلے 14 ماہ بونے سیارے پر تحقیق کرے گا۔
واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) ناسا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کا ڈان مشن سائرس کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔ ڈان مشن کو اپنی منزل پر پہنچنے میں ساڑھے سات سال لگے۔ سائرس پہلا ایسا بونا سیارہ ہے جس پر کوئی خلائی گاڑی پہنچی ہے۔ ناسا نے گزشتہ ماہ اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ڈان مشن چھ مارچ کوسائرس کے مدار میں داخل ہوگا۔ اس وقت خلائی جہازسائرس سے تقریباً چالیس ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ سائرس مشتری اور مریخ کے درمیان واقع شہابیے کی پٹی میں سب سے بڑا شہابیہ ہے جسے ماہرین فلکیات نے ایک سیارہ قرار دیا ہے۔
ناسا کا ڈان مشن سائرس کے مدار میں داخل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں