اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سماجی ویب سائٹس کی بھرمار نے ہماری روایات کو توڑنا شروع کر دیا۔ نوجوانوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دین اور دنیا سے بیگانہ کیا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق قوم کے نونہالان 24 گھنٹوں میں زیادہ تر وقت فیس بک‘ ٹوئیٹر جیسی ویب سائٹس پر خرچ کر رہے ہیں اور اپنے گھر میں بوڑھے والدین کی خدمت کو کجا انہیں سلام تک کرنا بھول رہے ہیں کئی نوجوانوں کی آنکھیں لیپ ٹاپ کو دیکھتے بند ہوتی ہیں اور صبح اس کو دیکھتے دیکھتے ہی کھلتی ہیں۔