جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

فیس بک پیج چلانے والوں کے لیے ضروری اطلاع

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک: اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں کہ جو اپنے فیس بک پیج پر لائیکس کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے رہتے ہیں تو آپ کے لئے بری خبر ہے کہ لائیکس کی تعداد میں کمی آنے والی ہے۔ اس اہم تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ فیس بک کل لائیکس کی تعداد میں سے ان لائیکس کو تفریق کرنے والی ہے کہ جو ان صارفین کی طرف سے کئے گئے تھے جو اب ان ایکٹو ہو چکے ہیں۔ اسی طرح جو صارفین دنیا میں نہیں رہے ان کے کئے گئے لائیکس کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔ ان دونوں قسم کے لائیکس کو ختم کرنے کا یہ مطلب ہو گا کہ آپ کے مجموعی لائیکس کی تعداد قدرے کم ہو جائے گی۔ اگرچہ کم لائیکس والوں کو اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا مگر جن پیجز کے لاکھوں میں لائیکس ہیں ان کے لائیکس کی تعداد میں کافی کمی آئے گی۔ اگر کسی فیس بک پیج کی لائیکس کی تعداد کا تعلق آپ کی ملازمت یا پیشہ وارانہ زندگی سے ہے تو آپ اپنے افسران بالا کو ابھی سے خبردار کر سکتے ہیں کہ لائیکس کی تعداد میں آنے والے چند ہفتوں کے دوران کمی ہونے والی ہے۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…