بارسلونا (نیوز ڈیسک) معروف آپریٹنگ سسٹم
“Windows”
بنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ نے ایک ایسا کی بورڈ متعارف کرا دیا ہے جو تہہ ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کمپیوٹرز کیساتھ ساتھ سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ پی سی کے ساتھ بھی باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ کی بورڈ بلو ٹوتھ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے آئی فون، آئی پیڈز، اینڈرائڈ سمارٹ فونز، اینڈرائڈ ٹیبلٹس اور ونڈوز 10 موبائل فونز کے ساتھ باآسانی کنیکٹ ہو جاتا ہے جس کے باعث چھوٹی سکرین والی ڈیوائسز پر بھی انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ ٹائپنگ کرنا آسان ہو گیا ہے۔
یہ کی بورڈ پورٹ ایبل ہے اور ایک ہی وقت میں 2 ڈیوائسز کے ساتھ کنیکٹ ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی بورڈ پر 2 بٹن بھی فراہم کئے گئے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے کنیکٹڈ ڈیوائسز کے درمیان سوئچ کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس کی بورڈ کو فراہم کرنے کی تاریخ اور قیمت کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا تاہم اسے جلد ہی فروخت کیلئے مارکیٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ نے ”جادوئی “ کی بورڈ متعارف کرا دیا
5
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں