منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

رو س : دنیا کی مہنگی ترین کار بنا ڈالی

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوز ڈیسک) روسی کار ساز ادارے کی یہ گاڑی مکمل طور پر ب±لٹ پروف ہے۔ گاڑی کی نشستیں مہنگے ترین چمڑے سے تیار کی گئی ہیں۔ اس شاندار گاڑی کی قیمت گیارہ لاکھ ڈالرز ہے۔ یہ گاڑی لٹویا میں پیدا ہونے والے لیونارڈ ینکولووچ نے تیار کی ہے۔ لیونارڈ ینکولووچ پیشے کے اعتابر سے انجینئر ہیں اور 1990ءکی دہائی سے اس فیلڈ سے وابستہ ہیں۔ اپنے وسیع تجربے کے بعد انہوں نے دنیا کے امیر ترین افراد کیلئے گاڑیاں بنانے کا پروگرام بنایا اور اپنے اس ہدف کی تکمیل کیلئے اس پراجیکٹ سے منسلک ہوگئے۔ یہ گاڑی نہ صرف 312 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سڑکوں پر دوڑ سکتی ہے بلکہ اس میں مکمل آرمر پلیٹنگ، ب±لٹ پروف وںڈوز، ایلکٹریفائڈ ڈور ہینڈلز اور دو پٹرول ٹینکس کے علاوہ بے پناہ خصوصیات کی حامل ہے۔ غیر ملکی ادارے سے اپنی اس گاڑی کی بارے گفتگو کرتے ہوئے لیونارڈ ینکولووچ کا کہنا تھا کہ امیر افراد بہت ہی عجیب لوگ ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ایک امیر ترین شخص کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا کی مہنگی ترین کار بوگاتی خریدی لیکن وہ اس وقت غیر مطمئن ہوگئے جب ان کے ایک دوست نے ویسی ہی کار خرید کے ان کے سامنے کھڑی کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے دو خواتین ایک جیسا لباس زیب تن کرکے ایک ہی محفل میں اکھٹی شریک ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ کار مخصوص خریداروں کیلئے ہی تیار کی ہے جو مخصوص اور شاندار اشیاءمیں دلچسپی لیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…