منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

دو ہزار تیس تک دنیا بھر میں سیلاب سے سینکڑوں افراد متاثر ہو سکتے ہیں

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ایک نئی رپورٹ میں یہ بات سامنے آیا ہے کہ اگلے 15 سال کے دوران دنیا بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کی تعداد تین گنا تک بڑھ سکتی ہے۔ورلڈ ریسورس انسٹیٹیوٹ نامی ادارے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں اور بڑھتی ہوئی آبادی دو اہم عوامل ہیں جو مزید سیلابوں کا باعث ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ میں بھی سیلاب سے بچاو¿ کے لیے احتیاطی تدابیر کو مزید بہتر نہ کیا گیا تو ہر سال سیلاب سے 76000 افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔اسی طرح شہری علاقوں میں ایک ارب برطانوی پاو¿نڈز تک کی املاک کو نقصان ہو سکتا ہے۔ڈبلیو آر آئی کے مطابق دنیا بھر میں حالیہ اور آنے والے متوقع سیلابوں کے بارے میں عوامی سطح پر لایا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجزیہ ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کے علاوہ بڑھتی آبادی اور سماجی و معاشی ترقی بھی سیلاب کی ممکنہ تباہی بڑھانے کی وجہ ہے: ڈبلیو آر آئی اس تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ اس وقت دنیا میں سالانہ دو کروڑ افراد سیلاب سے متاثر ہو رہے ہیں۔نئے اعدادوشمار کے مطابق 2030 تک ہر سال دنیا بھر میں پانچ کروڑ لوگ سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں۔سیلاب کی ان حالیہ اور متوقع تباہ کاریوں کا ذمہ دار موسمیاتی تبدیلیوں اور معاشرتی اور معاشی ترقی کو قرار دیا گیا ہے۔عالمی بینک نے دنیا بھر میں سیلاب کے متعلق اس تجزیاتی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مختلف حکومتوں کی دفاعی حکمتِ عملی میں تخفیف کرنے کے لیے حساب لگانے والی مشین ہے۔دوسری جانب عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس نے کہا ہے کہ ادارے نے 2014 کے دوران جن تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کی ان میں نصف سے زائد واقعات سیلاب کی وجہ سے پیش آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…