نیویارک(نیوز ڈیسک ) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ دراز قد لوگوں کو چھوٹے قد کے لوگوں کی نسبت عام طور پر زیادہ دلکش سمجھا جاتاہے اور یہ ہر معاملے میں چھوٹے قد والوں سے آگے نظر آتے ہیں حتی کمائی میں بھی۔یہ حیرت انگیز دعویٰ امریکا کیUpennاور UMICHیونیورسٹیوں کے ماہرین اقتصادیات نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد کیاہے۔ اس تحقیق کے مطابق ہر اضافی ایک انچ کے ساتھ سالانہ کمائی میں تقریباً دو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔تحقیق کا روں کا کہناہے کہ لمبے قد والے لوگ زیادہ پر اعتماد ہوتے ہیں اور ملازمت کے معاملے میں انھیں فوقیت دی جاتی ہے۔ اسی طرح انھیں چھوٹے قد والوں کی نسبت زیدہ پسند کیا جاتا ہے اور انھیں بہتر کام ،پروجیکٹ اور تنخواہ مل جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لمبے قد والے لوگوں کو اہمیت دنیا کاارتقائی رویہ ہے۔ جنگل میں بھی رہنے والا انسان جانتاتھا کہ لمبا شخص زیادہ طاقتور ہے اور زیادہ شکار اکھٹا کر سکتاہے لہذا اس کے ساتھ قریبی تعلق رکھنا اور اسے اہمیت دینا فطری عمل تھا۔اسی طرح یہ بھی سمجھا جاتارہاہے کہ لمبے شخص نے والدین سے زیادہ طاقت و توانائی حاصل کی ہے اور جینیاتی لحاظ سے افضل ہے۔اگرچہ یہ قدیم تصورات ہیں لیکن آج بھی ان کے اثرات ہمارے رویے پر عام پائے جاتے ہیں اور لمبوں کو چھوٹوں پر بیشتر معاملات میں فوقیت دی جاتی ہے جس میں آمدنی بھی شامل ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں