نیو یارک (نیوز ڈیسک) امریکی خلابازوں نے عالمی خلائی مرکز پر تیسری بار خلا میں چہل قدمی کی اور امریکی خلائی جہازوں کے لئے پارکنگ کے مقام کا جائزہ لیا۔ عالمی خلائی مرکز کے کمانڈر اور فلائٹ انجینئر نے سات گھنٹے سے زائد وقت خلا میں گزارنا تھا۔ دونوں خلابازوں نے اس دوران عالمی خلائی مرکز کے باہر اینٹینا، کیبلز اور سمت کے تعین کے لئے آلات نصب کئے۔ خلا باز صرف پانچ گھنٹے میں اپنا کام مکمل کر کے خلائی مرکز میں واپس چلے گئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں